تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
پیٹ میں کوکین کے پیکٹ بھر کر سمگل کرنے والاشخص دوران پرواز ہلاک
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

منگل 1 رجب 1441هـ - 25 فروری 2020م
آخری اشاعت: منگل 23 رمضان 1440هـ - 28 مئی 2019م KSA 12:22 - GMT 09:22
پیٹ میں کوکین کے پیکٹ بھر کر سمگل کرنے والاشخص دوران پرواز ہلاک
میکسکو سٹی -ایجنسیاں

کولمبیا کے شہر بگوٹا سے جاپان کے شہر ٹوکیو کا سفر کرنے والا شخص کے معدے اور آنت میں کوکین کے 246 پیکٹس ہونے کے باعث اس کی موت ہوگئی جس کی وجہ سے جہاز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

سونورا کے پراسیکیوٹر آفس کا کہنا تھا کہ 42 سالہ ادھیڑ عمر شخص کی شناخت اس کے نام کے پہلے حرف ’این‘ سے کی گئی جس کی تکلیف کے باعث کولمبیا سے اڑنے والی کمرشل پرواز کو میکسکو میں اتارا گیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ ’فضائی میزبانوں نے دیکھا کہ ایک شخص درد سے تڑپ رہا ہے جس پر انہوں نے ہرموسلو سونورا میں ہنگامی طور پر جہاز اتارنے کی درخواست کی'۔

جیسے ہی جہاز اترا مذکورہ شخص کو مردہ قرار دے دیا گیا، جس کے بعد ہونے والے پوسٹ مارٹم میں یہ بات سامنے آئی کہ مرنے والے شخص نے کوکین کے 246 پیکٹس نگل رکھے تھے، ہر پیکٹ کا سائز تقریباً ڈھائی سینٹی میٹر تھا۔

پراسیکیوٹر کے مطابق منشیات کے زائد استعمال کے باعث اس کے دماغ میں سوجن ہوگئی تھی، جو اس کی موت کی وجہ بنا۔ واضح رہے کہ منشیات کو انسانی جسم کے اندر خالی حصوں میں چھپا کر اسمگل کرنے کا طریقہ منشیات فروشوں میں بہت مقبول ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند