تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
یو ٹیوب نے نسل پرستی وتعصب پر مبنی ویڈیوز پر پابندی لگا دی
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 8 شعبان 1441هـ - 2 اپریل 2020م
آخری اشاعت: جمعرات 2 شوال 1440هـ - 6 جون 2019م KSA 08:07 - GMT 05:07
یو ٹیوب نے نسل پرستی وتعصب پر مبنی ویڈیوز پر پابندی لگا دی
ایجنسیاں

سماجی ویڈیو پلیٹ فارم ’’یو ٹیوب‘‘ نے نسل پرستی اور تعصب پر مبنی ویڈیوز پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا، اس نئی پالیسی پر عمل درآمد آج سے ہو گا تاہم سسٹم میں مکمل فعالیت میں وقت لگے گا۔

پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو یو ٹیوب پارٹنر پروگرام سے معطل کیا جائے گا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمر، جنس، نسل، خاندان، مذہب کی بنیاد پر تعاصب یا تفریق کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔

گذشتہ ماہ پیرس میں عالمی رہنماؤں نے آن لائن انتہا پسندی کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نفرت انگیز تقاریر کے خلاف پالیسی سمیت یو ٹیوب ہمیشہ قوانین پر عمل پیرا رہی ہے۔

یو ٹیوب انتظامیہ نے مزید کہا کہ نفرت انگیز تقاریر کے خلاف پالیسی میں ایک اور اقدام اٹھا رہے ہیں، اگلے چند ماہ کے دوران بتدریج پابندیوں کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

اس پابندی کے بعد نفرت انگیز مواد چلانے والے چینلز یا دیگر monetization features پر اشتہارات نہیں چلائے جا سکیں گے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند