تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
ایران کے بیلسٹک میزائل طیارہ برداربحری جہازوں کو نشانہ بناسکتے ہیں:کمانڈر سپاہِ پاسداران
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

ہفتہ 19 صفر 1441هـ - 19 اکتوبر 2019م
آخری اشاعت: منگل 14 شوال 1440هـ - 18 جون 2019م KSA 22:32 - GMT 19:32
ایران کے بیلسٹک میزائل طیارہ برداربحری جہازوں کو نشانہ بناسکتے ہیں:کمانڈر سپاہِ پاسداران
سپاہِ پاسداران انقلاب ایران کے کمانڈر حسین سلامی تہران میں ایک اجلاس میں گفتگو کررہے ہیں۔
تہران ۔ ایجنسیاں

سپاہِ پاسداران انقلاب ایران کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے بیلسٹک میزائل سمندر میں طیارہ بردار بحری بیڑوں کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔

بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی نے منگل کے روز سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر کی گئی تقریر میں کہا ہے کہ ’’ یہ میزائل سمندر میں طیارہ بردار بحری جہازوں کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنا سکتے ہیں۔یہ میزائل ملک ہی میں تیار کیے گئے ہیں۔ان کا سراغ لگانا اور انھیں دوسرے میزائلوں سے نشانہ بنانا بہت مشکل ہے‘‘۔

انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ’’ ایران کی بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی نے مشرقِ اوسط میں طاقت کے توازن کو تبدیل کر دیا ہے‘‘۔

انھوں نے یہ بیان خلیج عُمان میں گذشتہ جمعرات کو دو تیل بردار بحری جہازوں پر حملے کے بعد جاری کیا ہے۔ اس حملے کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوچکا ہے۔امریکا نے ایران پر اس حملے کا الزام عاید کیا ہے جبکہ ایران نے اس کی تردید کی ہے۔ امریکا نے ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے بعد حال ہی میں ایک اور طیارہ بردار بحری جہاز بھیجا ہے اور مزید ایک ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند