تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
سوڈان : عسکری کونسل کے نائب سربراہ کا جلد حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعہ 16 ذیعقدہ 1440هـ - 19 جولائی 2019م
آخری اشاعت: بدھ 15 شوال 1440هـ - 19 جون 2019م KSA 11:57 - GMT 08:57
سوڈان : عسکری کونسل کے نائب سربراہ کا جلد حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ
العربیہ ڈاٹ نیٹ – ایجنسیاں

سوڈان میں عبوری عسکری کونسل کے نائب سربراہ محمد حمدان دقلو عُرف "حميدتی" کا کہنا ہے کہ عبوری کونسل ٹکنوکریٹس پر مشتمل ایک خود مختار حکومت تشکیل دینے پر آمادہ ہو گئی ہے۔ یہ حکومت آئندہ عرصے میں انتخابات کے اجرا تک ملک کے انتظامی امور چلائے گی۔

منگل کی سہ پہر خرطوم میں قومی اداروں کی قیادت کے ساتھ ملاقات میں دقلو کا کہنا تھا کہ ہر ریاست میں قومی انتظامیہ پر لازم ہے کہ وہ ملک کے بحران کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے باور کرایا کہ ہم جلد حکومت کی تشکیل چاہتے ہیں کیوں کہ ملک اب حل کے واسطے تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

دقلو کے مطابق سیکورٹی فورسز اور فوج کا کام ملک کی حفاظت کرنا ہے۔ اس حساس مرحلے میں ہم بطور عکسری کونسل سیاست سے دور ہیں اور ہمارا مشن انتخابات کا اجرا ہے۔

دوسری جانب "فریڈم اینڈ چینج" الائنس نے سوڈان میں اپنے حامیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک بھر میں رات کے وقت نئے مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں۔ الائنس نے رواں ماہ کے آغاز پر دھرنے کو ختم کرانے کے طریقہ کار کی مذمت کی۔

دھرنے کو منتشر کرنے کا عمل مذکورہ الائنس اور عسکری کونسل کے درمیان مذاکرات ناکام ہو جانے کے بعد سامنے آیا۔ مذاکرات عبوری حکومت کی سربراہی کرنے والے فریق کے تعین پر اختلاف کے سبب ناکامی سے دوچار ہوئے۔

فریڈم اینڈ چینج الائنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کے روز سے شروع ہونے والے مظاہروں کا مقصد شہری اتھارٹی کا مطالبہ ہے۔ الائنس کے مطابق بدھ اور جمعرات کی شب مظاہروں کا انعقاد ہو گا۔

ادھر سوڈانی انقلابی تحریک کے مرکزی فریق "سوڈانی پروفیشنلز باڈی" کا کہنا ہے کہ اسے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی یقین دہانی موصول ہوئی ہے کہ سوڈانیوں کے کسی بھی سمجھوتے تک تک پہنچنے کی صورت میں اس کی حمایت کی جائے گی۔

باڈی نے منگل کے روز فیس بک پر اپنے سرکاری پیج پر ایک بیان جاری کیا۔ بیان کے مطابق سفیر حمد محمد حميد الجنيبی کا کہنا ہے کہ امارات کی جانب سے پیش کی جانے والی سپورٹ سوڈانی عوام کے لیے ہے تا کہ موجودہ اقتصادی دشواریوں پر قابو پایا جا سکے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند