تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
شام سے ایران کی بے دخلی کے لیے امریکا، روس اور اسرائیل کے مذاکرات
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 21 ذیعقدہ 1440هـ - 24 جولائی 2019م
آخری اشاعت: بدھ 15 شوال 1440هـ - 19 جون 2019م KSA 07:11 - GMT 04:11
شام سے ایران کی بے دخلی کے لیے امریکا، روس اور اسرائیل کے مذاکرات
مقبوضہ بیت المقدس ۔ زیاد الحلبی

مقبوضہ بیت المقدس میں 'العربیہ' کے نامہ نگار نے کل منگل کو بتایا ہے کہ شام سےایران کو بے دخل کرنےکے لیے روس، امریکا اور اسرائیل آئندہ ہفتے مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں شام کی صورت حال اور وہاں سے ایرانی ملیشیائوں‌ کی بے دخلی پر غور کیا جائے گا۔

ایک سینیر امریکی عہدیدار نے بتایا کہ سہ فریقی اجلاس میں امریکا، روس اور اسرائیل کے نمائندے شامل ہوں‌ گے۔ یہ اجلاس رواں جون کے آخر میں ہوگا جس میں مشرق وسطیٰ میں ایران کے بڑھتے خطرات اور شام کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

'العربیہ' اور الحدث چینلوں‌ کے نامہ نگاروں کے مطابق اگرچہ ایران اور روس دونوں اسد رجیم کی حمایت میں ایک صفحے پر ہیں مگر ماسکو کا ایران کی بے دخلی پرغور کے لیے بلائے گئے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ روس کے کھلے پن اور شام میں ایران کے غیرقانونی وجود پر بات چیت پرآمادگی کا مظہر ہے۔

امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا، روس اور اسرائیل خطے میں درپیش چیلنجز سےنمٹنےاورعدم تصادم کے لیے رابطوں کے فروغ پر بھی بات چیت کریں گے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند