تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
وڈیو : یوکرین کے صدر کے استقبال کے دوران جرمن چانسلر پر کپکپاہٹ طاری
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 14 ذیعقدہ 1440هـ - 17 جولائی 2019م
آخری اشاعت: بدھ 15 شوال 1440هـ - 19 جون 2019م KSA 10:43 - GMT 07:43
وڈیو : یوکرین کے صدر کے استقبال کے دوران جرمن چانسلر پر کپکپاہٹ طاری
لندن – العربیہ ڈاٹ نیٹ

جرمن چانسلر انجیلا میرکل کو منگل کے روز برلن میں یوکرین کے نئے صدر ولادی میر زیلینسکی کے استقبال کے دوران ایک عجیب سی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔

خبر کے ساتھ منسلک وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی ترانے کی دُھن بجائے جانے کے وقت یوکرین کے صدر کے ہمراہ کھڑی میرکل کی ٹانگیں کپکپانے لگیں۔ یہ کپکپاہٹ اتنی زیادہ تھی کہ زیلینسکی نے بھی اسے نوٹ کیا تاہم انہوں نے میرکل پر طاری تھرتھراہٹ دیکھنے کے لیے گردن نہیں موڑی۔

بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس میں 65 سالہ میرکل نے کہا کہ "میری طبیعت بہت بہتر ہے۔ میں نے واقعے کے بعد 3 گلاس پانی پیا۔ مجھے اس کی ضرورت تھی اور اب میں مکمل طور پر خیریت سے ہوں"۔

یوکرین کے صدر کے استقبال کے موقع پر برلن میں درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ تک پہنچا ہوا تھا۔ اس دوران "خاتونِ آہن" کا خطاب پانے والی جرمن چانسلر پیاس اور خشکی کا شکار ہو گئیں۔ اس کے نتیجے میں میرکل پر تھکن کے آثار بھی نمایاں ہو رہے تھے۔

مقامی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر جرمن حلقوں میں بھی میرکل کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے استفسار سامنے آیا۔ قومی ترانے کی دُھن کے اختتام پر میرکل کو معاملے کی سنگینی کا احساس ہوا اور وہ سرخ قالین پر زیلینسکی کے ہمراہ تیزی سے اپنے دفتر کی جانب چل پڑیں۔ اس دوران نیوز ویب سائٹس پر سامنے آنے والی تصاویر میں جرمن چانسلر کے پیچھے موجود عہدے داران بھی تشویش میں مبتلا نظر آئے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند