تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
یورپی یونین سے باہر نہ آئے تو بھاری قیمت چکانا ہو گی : بورس جانسن
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

اتوار 15 محرم 1441هـ - 15 ستمبر 2019م
آخری اشاعت: بدھ 15 شوال 1440هـ - 19 جون 2019م KSA 10:48 - GMT 07:48
یورپی یونین سے باہر نہ آئے تو بھاری قیمت چکانا ہو گی : بورس جانسن
لندن – ایجنسیاں

برطانیہ کی وزارت عظمی کے لیے مضبوط ترین امیدوار اور سابق وزیر خارجہ بورس جانسن کا کہنا ہے کہ وہ 31 اکتوبر تک برطانیہ کو یورپی یونین سے نکال لیں گے۔ انہوں نے باور کرایا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو حکومت الم ناک طور پر اعتماد سے محروم ہو جائے گی۔

منگل کے روز وزارت عظمی کے منصب کی دوڑ میں شامل دیگر چار امیدواروں کے ساتھ ٹی وی پر مناظرے کے دوران جانسن کا کہنا تھا کہ "ہمیں 31 اکتوبر تک نکلنا ہو گا کیوں کہ اگر ایسا نہ ہوا تو پھر مجھے اندیشہ ہے کہ ہمیں ایک المیے کی صورت میں سیاست میں (شہریوں کے) اعتماد سے ہاتھ دھونا پڑیں گے"۔

سابق وزیر خارجہ کے مطابق اگر 31 اکتوبر تک یورپی یونین سے باہر نہیں آیا گیا تو ان کے نزدیک اس کی نہایت بھاری قیمت چکانا ہو گی۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند