تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
طالبان کے ساتھ مذاکرات کا نیا دور سب سے تعمیری رہا ہے: امریکی ایلچی
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

ہفتہ 15 ذوالحجہ 1440هـ - 17 اگست 2019م
آخری اشاعت: ہفتہ 3 ذیعقدہ 1440هـ - 6 جولائی 2019م KSA 20:58 - GMT 17:58
طالبان کے ساتھ مذاکرات کا نیا دور سب سے تعمیری رہا ہے: امریکی ایلچی
امریکا کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد ۔
دوحہ ۔ ایجنسیاں

امریکا کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کے نئے دور کو سب سے تعمیری قرار دیا ہے۔

انھوں نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’طالبان کے ساتھ مذاکرات کے یہ چھے دن انتہائی مفید اور تعمیری رہے ہیں ، ہم جن امور کے بارے میں تبادلہ خیال کررہے ہیں ، ان پر پیش رفت کی ہے‘‘۔

امریکی ایلچی اور طالبان کے نمایندوں کے درمیان مذاکرات کا یہ ساتواں دور ہے۔ وہ افغانستان میں گذشتہ اٹھارہ سال سے جاری جنگ کے خاتمے ، غیرملکی فوجوں کے انخلا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں بات چیت کررہے ہیں۔دوحہ ہی میں افغان گروپوں کے درمیان اتوار کو مکالمے کا آغاز ہوگا۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند