تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
اسرائیل : ایتھوپی نژاد یہودیوں کو طیش دلانے والے پولیس افسر کی رہائی
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 25 جمادی الثانی 1441هـ - 20 فروری 2020م
آخری اشاعت: منگل 13 ذیعقدہ 1440هـ - 16 جولائی 2019م KSA 07:48 - GMT 04:48
اسرائیل : ایتھوپی نژاد یہودیوں کو طیش دلانے والے پولیس افسر کی رہائی
دبئی ـ العربیہ ڈاٹ نیٹ

اسرائیلی وزارت انصاف نے پیر کے روز اُس پولیس افسر کی ضمانت پر رہائی کا اعلان کیا جس کی گولی سے ایک ایتھوپین نژاد یہودی نوجوان ہلاک ہو گیا تھا۔ اس ہلاکت نے ملکی سطح پر وسیع احتجاج کو جنم دیا۔

پولیس افسر نے جو ملازمت سے باہر تھا یہ بتایا کہ اس نے 30 جون کو حیفا کے نزدیک کریات حائیم میں چند نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوتے دیکھا تو ان کو علاحدہ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم جب اس افسر کو محسوس ہوا کہ اس کی زندگی خطرے میں ہے تو اس نے فائرنگ کر دی۔ اس کے نتیجے میں 19 سالہ سولومن تیکا نامی ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔

تاہم عینی شاہدین نے اس افسر کے بیان پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔ افسر پر پابندیاں عائد ہوں گی اور پوچھ گچھ کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

اسرائیلی وزارت انصاف نے ضمانت کی رقم کا اعلان نہیں کیا جو عدالت کی جانب سے پولیس افسر پر بند کمرے کی سماعت کے دوران عائد کی گئی۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ رقم پانچ ہزار اسرائیلی شیکل (تقریبا 1400 ڈالر) ہے۔

مذکورہ نوجوان کی ہلاکت کے بعد پورے اسرائیل میں متعدد علاقوں میں تین روز تک ایتھوپین یہودیوں کا شدید احتجاج بھڑک اٹھا۔

پیر کے روز درجنوں ایتھوپیوں نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے نزدیک مظاہرہ کیا۔ اس دوران انہوں نے یہ نعرے لگائے ... "قاتل پولیس والے کی جگہ جیل ہے" ، "ہم سب سولومن تیکا ہیں" اور "کوئی کالا اور کوئی گورا نہیں ہم سب انسان ہیں"۔

بعض مظاہرین نے سفید رنگ کی قمیص پہن رکھی تھی جن پر 11 ایتھوپین نژاد اسرائیلیوں کے نام تحریر تھے۔ ان کے بارے میں کہا گیا کہ یہ پولیس کے ہاتھوں ظالمانہ طور پر موت کے گھاٹ اتارے گئے۔

بعض مظاہرین نے سڑک بند کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں روک دیا اور سات افراد کو گرفتار کر لیا۔

اسرائیل میں ایتھوپین نژاد یہودیوں کی تعداد 1.4 لاکھ ہزار کے قریب ہے۔ ان میں 50 ہزار سے زیادہ اسرائیل میں پیدا ہوئے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند