تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
ترکی ایک وقت میں'ایف 35' اور 'ایس 400' دفاعی نظام کے مزے نہیں لے سکتا: امریکا
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 19 ذوالحجہ 1440هـ - 21 اگست 2019م
آخری اشاعت: بدھ 14 ذیعقدہ 1440هـ - 17 جولائی 2019م KSA 06:35 - GMT 03:35
ترکی ایک وقت میں'ایف 35' اور 'ایس 400' دفاعی نظام کے مزے نہیں لے سکتا: امریکا
واشنگٹن ۔ ایجنسیاں

امریکا نے ترکی پرایک بار شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کا فضائی دفاعی نظام'ایس 400'حاصل کرنے کے بعد انقرہ امریکا سے 'ایف 35' جنگی طیارے حاصل نہیں کرسکتا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ وزیردفاع 'مارک اسپر' نے ایک بیان میں کہا کہ ترکی کا 'ایس 400' دفاعی نظام خرید کرنا 'مایوس کن' ہے۔

منگل کے روز ایک بیان میں سینٹ کی مسلح‌افواج کمیٹی میں ایک بیان دیتے ہوئے اسپر نے کہا کہ ترکی نیٹو میں ہمارا طویل عرصے تک اتحادی رہا ہے مگر اس نے روس سے ایس 400 دفاعی نظام خرید کرنے کا غلط فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں ہم ترکی سے سخت مایوس ہیں۔

اسپر کا مزید کہنا تھا کہ ترکی ایک وقت میں 'ایس 400' اور راڈار سے غائب ہونے کی صلاحیت والے 'ایف 35' جنگی طیارے حاصل نہیں‌کرسکتا۔

انہوں‌نے کہا کہ اگر مجھے وزیردفاع تعینات کیا گیا تو میں ترکی کو 'ایف 35' طیارے فروخت کرنے سے منع کروں گا کیونکہ ترکی 'ایس 400' دفاعی نظام خریدنے کے بعد امریکا کے جنگی طیارے خرید کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ 'ایس 400' دفاعی نظام امریکا کے 'ایف 35' جنگی طیاروں کی فضائی آپریشنل صلاحیت کو متاثر کرے گا۔

خیال رہے کہ ترکی نے امریکا کی سخت تنقید اور دبائو کے باوجود روس سے اس کا فضائی دفاعی نظام'ایس 400' خرید لیا ہے۔ ترکی کے اس اقدام کے بعد امریکا نے انقرہ پر دبائو مزید بڑھا دیا ہے اور ترکی پر پابندیوں کے نفاذ کی بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند