تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
حزب اللہ کے دہشت گرد بارے معلومات دینے پر 70 لاکھ ڈالرامریکی انعام مقرر
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 19 ذوالحجہ 1440هـ - 21 اگست 2019م
آخری اشاعت: ہفتہ 17 ذیعقدہ 1440هـ - 20 جولائی 2019م KSA 08:18 - GMT 05:18
حزب اللہ کے دہشت گرد بارے معلومات دینے پر 70 لاکھ ڈالرامریکی انعام مقرر
حزب اللہ کے اشتہاری رہنما سلمان رئوف سلمان
دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

امریکی وزارت خزانہ نے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے دہشت گرد لیڈر اور عالمی اشتہاری سلمان رئوف سلمان کے بارے میں معلومات دینے یا اس کی گرفتاری میں مدد دینے پر ستر لاکھ ڈالر کا انعام مقرر کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اشتہاری قرار دیے گئے حزب اللہ کے جنگجوسلمان رئوف سلمان سنہ 1994ء کو ارجنٹائن کے دارالحکومت بوینس آئرس میں ایک یہودی تنظیم کے مرکز میں بم دھماکوں‌ کا منصوبہ سازقرار دیا جاتا ہے۔ ان حملوں میں 85 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے اشتہاری جنگجو سلمان رئوف سلمان کے بارے میں مستند معلومات فراہم کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حزب اللہ جنگجو کئی دوسرے ناموں بھی شہرت رکھتا ہے جن میں سلمان الرضا، سامویل سلمان الرضا، انڈریہ مارکیز اور دیگر نام شامل ہیں۔ وہ پانچ جون 1963ء کو لبنان میں‌ پیدا ہوا۔ اس کے پاس لبنان کےعلاوہ کولمبیا کی شہریت بھی ہے اور وہ زیادہ تر کولمبیا ہی کے پاسپورٹ کو سفر کے لیے استعمال کرتا ہے۔

واشنگٹن کا دعویٰ ہے کہ حزب اللہ کا سمندر پار عسکری ونگ دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں معاونت کرنے اور منصوبہ سازی میں ملوث ہے۔ سلمان اسی نیٹ ورک کا حصہ ہے۔

امریکا نے حزب اللہ کمانڈر سلمان پر پہلے ہی پابندیاں عاید کر رکھی ہیں اور امریکا میں اس کے ہر قسم کے اثاثے منجمد ہیں۔

امریکی وزارت خزانہ کے معاون برائے انسداد دہشت گرد سیگل مانڈلکر کا کہنا ہے کہ قاتلانہ اور دہشت گردانہ سرگرمیوں‌ میں ملوث ہونے کی وجہ سے حزب اللہ کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔ بے گناہ اور معصوم لوگوں‌ کو بے رحمی کے ساتھ موت کے گھاٹ اتارنے والوں اور ان کے ایرانی سرپرستوں‌ کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

درایں اثناء دو روز قبل ارجنٹائن نے بوینس آئرس میں دہشت گردی کے واقعات کے 25 سال پورے ہونے پر حزب اللہ کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے تنظیم کی ہر طرح کی سرگرمیوں‌ پر پابندی عاید کر دی ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند