تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
سوڈان کی اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ایتھوپیا میں مشاورتی بات چیت
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

ہفتہ 5 رجب 1441هـ - 29 فروری 2020م
آخری اشاعت: ہفتہ 17 ذیعقدہ 1440هـ - 20 جولائی 2019م KSA 13:26 - GMT 10:26
سوڈان کی اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ایتھوپیا میں مشاورتی بات چیت
ادیس ابابا ۔ العربیہ

سوڈان کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے افریقی ملک ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں مشاوری اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں 'فریڈم اینڈ چینج فورسز' اور سوڈان کے انقلابی محاذ کے نمائندوں نےشرکت کی۔

خیال رہے کہ انقلابی محاذ ملک کے مسلح گروپوں پر مشتمل جماعت ہے۔ اس میں منی آرکنو مناوی کی زیر قیادت 'تحریک آزادی سوڈان' اور جبریل ابراہیم کی قیادت میں قائم 'عدل و مساوات' گروپ شامل ہیں۔ یہ دونوں گروپ شورش زدہ صوبے دار فر میں لڑائی میں شامل رہے ہیں۔

ادیس ابابا میں ہونے والے اجلاس میں مالک عقار، یاسر عرمان، خمیس جلاب اور مبارکاردول کی قیادت میں عوامی تحریک برائے آزادی سوڈان کی شمالی شاخ نے بھی شرکت کی۔ یہ گروپ جبال النوبہ اور نیل الارزق کے علاقوں میں مسلح کارروائیوں میں ملوث بتایا جاتا ہے۔

سوڈانی اپوزیشن کی سب سے بڑی متحرک تنظیم 'فریڈم اینڈ چینج فورسز' کی قیادت ایک ہفتے سے ادیس ابابا میں قیام پذیر ہے۔ اجلاس میں سوڈان کانگریس پارٹی کے صدراور عسکری کونسل سے مذاکرات کے لیے قائم کردہ مذکراتی ٹیم کے رکن عمر الدقیر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں افریقی یونین کی طرف سے مقرر کردہ ثالث محمد الحسن لبات نے بھی شرکت کی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اپوزیشن جماعتوں اور مسلح افواج پر مشتمل عبوری عسکری کونسل نے ایک مشترکہ فارمولے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت آئندہ ساڑھے تین سال کے لیے فوج اور سیاسی قیادت ملک کی عبوری باگ ڈور سنھبالیں گے۔ معاہدے کے تحت ملک کی قیادت پہلے مسلح‌ افواج کے پاس ہوگی اور آخری مرحلے میں خود مختار کونسل کی قیادت سولین نمائندوں کو منتقل کی جائے گی۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند