تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
کابل: طالبان کا افغان پولیس پرخودکش کار بم حملہ ، 14 افراد ہلاک ،145 زخمی
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

پیر 16 محرم 1441هـ - 16 ستمبر 2019م
آخری اشاعت: بدھ 5 ذوالحجہ 1440هـ - 7 اگست 2019م KSA 19:37 - GMT 16:37
کابل: طالبان کا افغان پولیس پرخودکش کار بم حملہ ، 14 افراد ہلاک ،145 زخمی
کابل ۔ ایجنسیاں

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان نے ایک پولیس اسٹیشن پر خودکش کار بم حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں چودہ افراد ہلاک اور 145 زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان حکام کے مطابق کابل کے مغربی علاقے میں صبح کے مصروف اوقات میں بم دھماکا ہوا ہے۔اس کے بعد دھویں کے سیاہ بادل آسمان کی جانب اٹھنا شروع ہوگئے۔

طالبان نے اس خودکش بم حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے اور کہا ہے کہ ان کے ایک خودکش بمبار نے ایک بھرتی مرکز کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔طالبان نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس بم دھماکے میں فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد ماری گئی ہے۔

افغانستان کے نائب وزیر داخلہ خوش حال سعادت نے ایک بیان میں بم دھماکے میں چودہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ان میں چار مہلوکین پولیس اہلکار ہیں اور باقی عام شہری ہیں۔زخمیوں میں بانوے عام شہری شامل ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے کہا ہے کہ بارود سے بھری ایک گاڑی کو پولیس اسٹیشن کے باہر ایک چیک پوائنٹ پر جب روکنے کی کوشش کی گئی تو اس کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔مرنے والوں اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

دھماکا اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور نزدیک واقع عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس سے شاہراہ پر کھڑی کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

امریکا کے افغانستان کے لیے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد کے ساتھ طالبان کے مذاکرات کے باوجود تشدد کے واقعات میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے اور وہ کم وبیش روزانہ افغان سکیورٹی فورسز پر تباہ کن حملے کررہے ہیں۔افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان صدق صدیقی نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ ’’طالبان کے جاری حملے اس بات کا شارہ ہیں کہ انھیں امن سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

دریں اثناء افغان سکیورٹی فورسز نے کابل میں داعش کے دو ٹھکانوں پر چھاپا مار کارروائی کی ہے اور دو جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے اور بھاری مقدار میں گولہ بارود اور بم سازی کے آلات قبضہ میں لےلیے ہیں۔اس کارروائی میں سکیورٹی فورسز کے تین اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند