تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
روس کےایک فوجی اڈے پر دھماکہ، دو افراد ہلاک
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعہ 17 ربیع الاول 1441هـ - 15 نومبر 2019م
آخری اشاعت: جمعہ 7 ذوالحجہ 1440هـ - 9 اگست 2019م KSA 07:17 - GMT 04:17
روس کےایک فوجی اڈے پر دھماکہ، دو افراد ہلاک
دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

روس کے اقصائے شمال میں ارخانگیلسک کےعلاقے میں ایک فوجی اڈے میں ہونے والے دھماکے کےنتیجےمیں کم سے کم 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ دھماکہ اسلحہ کی چیکنگ کےدوران ہوا جس کے نتیجے اڈے پر خوف وہراس پھیل گیا۔

روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ فوجی اڈے پر دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔ یہ دھماکہ میزائلوں کی انجن یونٹ میں پیش آیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں دو اسلحہ ماہرین مارے گئے جب کی سات زخمی ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک میزائل کا انجن زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں موقع پرموجود متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ایک دوسرے سیاق میں روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجےمیں کسی قسم کا کوئی خطرناک مواد فضاء میں نہیں پھیلا۔ دھماکے کے بعد خارج ہونے والی شعاعیں معمول کے مطابق تھیں۔

حکام کاکہنا ہے کہ فوجی اڈے پرہونے والے دھماکے کے نتیجے میں فضائی آلودگی یا کسی قسم کے مضر کیمیائی اثرات نہیں پھیلے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند