تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
پچاس برس بعد کشمیر کا معاملہ سیکیورٹی کونسل کے ایجنڈے پر لوٹ آیا
کشمیر کی صورت حال پر بات کے لئے سیکیورٹی کونسل کا اجلاس چین کی درخواست پر طلب
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

پیر 16 محرم 1441هـ - 16 ستمبر 2019م
آخری اشاعت: جمعرات 13 ذوالحجہ 1440هـ - 15 اگست 2019م KSA 09:28 - GMT 06:28
پچاس برس بعد کشمیر کا معاملہ سیکیورٹی کونسل کے ایجنڈے پر لوٹ آیا
کشمیر کی صورت حال پر بات کے لئے سیکیورٹی کونسل کا اجلاس چین کی درخواست پر طلب
سیکیورٹی کونسل 50 سال کے وقفے کے بعد کشمیر کے معاملے کو زیر غور لائے گی
ایجنسیاں

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی صورت حال پر مشاورت کے لیے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا خصوصی اجلاس چین کی درخواست پر جمعہ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

اگست میں سیکیورٹی کونسل کی صدارت پولینڈ کے پاس ہے۔ پولینڈ کی سفیر جوانا ورونیکا نے اجلاس طلب کرنے کی تصدیق کی ہے۔ جوانا ورونیکا نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی کونسل کا بند کمرہ اجلاس بیجنگ کی درخواست پر ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی کونسل جمعرات کے روز کام نہیں کرے گی، اس لیے یہ 'مشاورتی میٹنگ' جمعہ کو ہو گی۔ اطلاعات کے مطابق عالمی ادارے کی سکیورٹی کونسل کے اجلاس کے لیے پاکستان نے بدھ کے روز درخواست دی تھی۔ یاد رہے سیکیورٹی کونسل 50 سال کے وقفے کے بعد کشمیر کے معاملے کو زیر غور لائے گی۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند