تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
مریخ پر جوہری بم گرائیں تاکہ وہاں انسان بسائے جائیں: ایلون مسک
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 18 محرم 1441هـ - 18 ستمبر 2019م
آخری اشاعت: پیر 17 ذوالحجہ 1440هـ - 19 اگست 2019م KSA 08:01 - GMT 05:01
مریخ پر جوہری بم گرائیں تاکہ وہاں انسان بسائے جائیں: ایلون مسک
ایجنسیاں

اسپیس ایکس اور ٹیسلا کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اور معروف سائنسی و سماجی شخصیت ایلون مسک نے مشورہ دیا ہے کہ مریخ کو انسانوں کی رہائش کے قابل سیارہ بنانے کیلئے اس پر ایٹم بم گرانا ہوں گے۔

سائنس میگزین کی رپورٹ کے مطابق، یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ ایلون مسک نے یہ مشورہ دیا ہو۔ اس سے قبل 2015ء میں بھی وہ اس خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک سمجھتے ہیں کہ مریخ پر جوہری بم گرانے سے سرخ سیارے کے قطبین پر موجود برف پگھل جائے گی جس سے برف میں قید کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس سیارے کے کرۂ ہوائی (ایٹماسفیئر) میں پھیل جائے گی جس سے پیدا ہونے والا گرین ہائوس گیس افیکٹ سیارے کا درجہ حرارت اور ہوا کا دبائو بڑھا دے گا۔

یہ ماحولیاتی تبدیلی (کلائمٹ چینج) کی تیز ترین ترکیب ہے۔ نیو اسپیس جریدے میں بھی انہوں نے اپنی اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک صدی سے بھی کم عرصہ میں انسان 10؍ لاکھ افراد پر مشتمل ایک کالونی مریخ پر بسا سکتا ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند