تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
معزول سوڈانی صدر عمرالبشیر کے خلاف عدالت میں بدعنوانی کے مقدمے سماعت
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 16 ربیع الاول 1441هـ - 14 نومبر 2019م
آخری اشاعت: پیر 17 ذوالحجہ 1440هـ - 19 اگست 2019م KSA 12:11 - GMT 09:11
معزول سوڈانی صدر عمرالبشیر کے خلاف عدالت میں بدعنوانی کے مقدمے سماعت
فائل فوٹو۔
خرطوم ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں

سوڈان کے معزول صدر عمر حسن البشیر کو دارالحکومت خرطوم میں ایک عدالت میں بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت کے لیے لایا گیا ہے۔ان کے خلاف بدعنوانیوں کے الزامات میں مقدمات چلایا جارہا ہے اور اس وقت وہ دارالحکومت کی الکوبر جیل میں بند ہیں۔

 

فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے ایک رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ عمرالبشیر کو فوج کی بھاری نفری کی معیت میں جوڈیشیل اور لیگل سائنس انسٹی ٹیوٹ میں پیشی کے لیے لایا گیا ہے۔ان کے خلاف اسی ادارے میں قائم خصوصی عدالت میں مقدمہ چلایا جارہا ہے۔

 

عمر حسن البشیر روایتی سفید لباس میں ملبوس تھے اور انھوں نے سفید پگڑی اوڑھ رکھی تھی۔انھیں بکتر بند گاڑیوں اور مسلح سکیورٹی اہلکاروں کی نگرانی میں خرطوم کی کوبر جیل سے عدالت میں لایا گیا تھا۔ ان کے خلاف بدعنوانیوں اور غیر قانونی طور پرغیرملکی کرنسی رکھنے کے الزام میں جون میں فردِ جرم عاید کی گئی تھی۔

 

انھیں سوڈانی فوج نے 11 اپریل کو عوامی احتجاجی تحریک کے بعد معزول کردیا تھا۔انھیں پہلے ان کی اقامت گاہ پر نظر بند کیا گیا تھا اور پھر جیل میں منتقل کردیا گیا تھا۔ان کے خلاف جون میں اپیل کی مدت گزرجانے کے بعد عدالت میں کرپشن اور غیر ملکی کرنسی رکھنے کے الزامات میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ قبل ازیں پراسیکیوٹر جنرل نے ان کے خلاف بدعنوانیوں کے الزامات کی تحقیقات مکمل کر لی تھی۔

 

سوڈان کی حکمراں فوجی کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان نے مئی میں بتایا تھا کہ عمرالبشیر کی رہائش گاہ سے11 کروڑ 30 لاکھ ڈالرمالیت کی تین کرنسیوں میں نقدی برآمد ہوئی تھی۔ پولیس، فوج اور سکیورٹی ایجنٹوں کی ایک ٹیم نےمعزول صدر کی قیام گاہ سے70 لاکھ یورو (78 لاکھ ڈالر)، ساڑھے تین لاکھ ڈالراور پانچ ارب سوڈانی پاؤنڈز برآمد کیےتھے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند