تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
بورس جانسن کا اِلیزے پیلس میں براجمان ہونے کا انوکھا انداز
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

پیر 16 محرم 1441هـ - 16 ستمبر 2019م
آخری اشاعت: جمعہ 21 ذوالحجہ 1440هـ - 23 اگست 2019م KSA 12:22 - GMT 09:22
بورس جانسن کا اِلیزے پیلس میں براجمان ہونے کا انوکھا انداز
پیرس ۔ ایجنسیاں

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے جمعرات کے روز پیرس کے صدارتی محل (اِلیزے) میں بیٹھنے کا ایسا انداز اختیار کیا گویا کہ وہ اپنے گھر میں براجمان ہوں۔

اس سلسلے میں وڈیو کلپوں میں یہ منظر نظر آیا کہ بورس جانسن فرانسیسی صدر عمانوئل ماکروں کے ساتھ خوش گوار موڈ میں صدارتی محل کے اندر بیٹھے ہیں۔ اس موقع پر جانسن نے تصاویر بنانے والے صحافیوں سے مزاح کرتے ہوئے چند لمحوں کے لیے اپنے پاؤں (جوتوں سمیت) کافی ٹیبل پر رکھ دیے۔ مہمان وزیراعظم کے اس تصرف پر فرانسیسی صدر ماکروں کے چہر پر مسکراہٹ آ گئی۔

اس سے قبل بورس جانسن اور عمانوئل ماکروں نے قصرِ اِلیزے کے کھلے حصے میں صحافیوں سے بات چیت کی۔ اس موقع پر ماکروں نے خبردار کیا کہ اب اتنا وقت باقی نہیں رہا کہ 31 اکتوبر کی حتمی تاریخ سے قبل یورپی یونین سے برطانیہ کے خروج کے معاہدے کا مسودہ مکمل طور پر از سر تو تیار کیا جائے۔

بعد ازاں قصرِ اِلیزے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں شخصیات کے درمیان بات چیت تعمیری اور جامع رہی۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند