تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
ترکی کے لیے پیٹریاٹ میزائل کی فروخت سے متعلق امریکی پیشکش ختم
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

پیر 23 محرم 1441هـ - 23 ستمبر 2019م
آخری اشاعت: جمعہ 21 ذوالحجہ 1440هـ - 23 اگست 2019م KSA 08:24 - GMT 05:24
ترکی کے لیے پیٹریاٹ میزائل کی فروخت سے متعلق امریکی پیشکش ختم
واشنگٹن – ایجنسیاں

امریکی وزارت خارجہ کے ایک ذمے دار نے جمعرات کے روز بتایا کہ انقرہ کی جانب سے روسی S-400 میزائل سسٹم خریدے جانے کے بعد ترکی کے لیے پیٹریاٹ دفاعی میزائل سسٹم کی فروخت سے متعلق امریکی پیش کش ختم ہو چکی ہے۔ یہ میزائل ریتھیون کمپنی ترکی کے لئے تیار کر رہی ہے۔

امریکی اور نیٹو عہدیداروں کے مطابق روسی "S-400" میزائل سسٹم نیٹو کے دفاعی نظام سے موافقت نہیں رکھتا ہے اور یہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے زیر استعمال F-35 لڑاکا طیاروں کے لیے خطرہ ہے۔

امریکا نے رواں سال اپریل میں ترکی کو F-35 طیارے کی تیاری کے پروگرام سے علاحدہ کرنا شروع کر دیا تھا۔ اس سے قبل ترکی یہ باور کرا چکا تھا کہ وہ "S-400" میزائل سسٹم کی خریداری سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹے گا۔

امریکی وزارت خارجہ کے ذمے دار کے مطابق امریکا نے کئی بار ترکی کو آگاہ کیا کہ اگر اس نے روسی میزائلوں کی خریداری کی جانب سفر جاری رکھا تو پیٹریاٹ میزائلوں کی فروخت کی پیش کش ختم ہو جائے گی ... اور ہماری پیش کش اب ختم ہو چکی ہے۔

ادھر پیٹریاٹ میزائل تیار کرنے والی کمپنی "ریتھیون" کے ترجمان نے امریکی وزارت خارجہ کے ذمے دار کے بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ ترجمان کے مطابق یہ ایک حکومتی مسئلہ ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند