تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کر کے 8600 کی جا رہی ہے : ٹرمپ
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

ہفتہ 19 صفر 1441هـ - 19 اکتوبر 2019م
آخری اشاعت: جمعہ 28 ذوالحجہ 1440هـ - 30 اگست 2019م KSA 08:27 - GMT 05:27
افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کر کے 8600 کی جا رہی ہے : ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن - ایجنسیاں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کر کے اسے 8600 تک لانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس کے بعد وہاں سے مزید انخلا کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

جمعرات کے روز فوکس نیوز ریڈیو پر ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا طالبان کے ساتھ ایک معاہدے تک پہنچنے کے "قریب" آ رہا ہے مگر وہ ایسا ہونے کے امکان کے بارے میں یقینی طور پر نہیں کہہ سکتے۔

پینٹاگون نے افغانستان میں موجود 14 ہزار فوجیوں میں سے تقریبا نصف تعداد کے انخلا کے لیے منصوبے وضع کیے ہیں تاہم طالبان ان کو مسترد کرتے ہیں۔

امریکی جوائنٹ اسٹاف کمیٹی کے سربراہ نے بدھ کی شام ایک بیان میں کہا تھا کہ مکمل انخلا کی بات کرنا ابھی قبل از وقت ہو گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ طالبان کے ساتھ کوئی بھی امریکی معاہدہ سیکورٹی کی صورت حال پر منحصر ہو گا اور افغان فورسز کو اب بھی امریکا کی جانب سے مدد کی ضرورت ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند