تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
امریکی صدر کی اسرائیلی وزیراعظم سے باہمی دفاعی معاہدے پر بات چیت
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

منگل 22 صفر 1441هـ - 22 اکتوبر 2019م
آخری اشاعت: ہفتہ 14 محرم 1441هـ - 14 ستمبر 2019م KSA 19:31 - GMT 16:31
امریکی صدر کی اسرائیلی وزیراعظم سے باہمی دفاعی معاہدے پر بات چیت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
واشنگٹن ۔ ایجنسیاں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان مجوزہ دفاعی معاہدے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

امریکی صدر نے اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد سے صرف تین روز قبل اس مجوزہ معاہدے کی اطلاع دی ہے۔انھوں نے ہفتے کے روز ٹویٹر پرلکھا ہے کہ ’’ میں نے آج وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات کی ہے اور ان سے امریکا اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ باہمی دفاعی معاہدے کے بارے میں پیش رفت کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان شاندار اتحاد کو مزید تقویت ملے گی۔‘‘

انھوں نے مزید لکھا ہے کہ وہ اسرائیل میں 17ستمبر کو پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے بعد بھی اس معاملے پرنیتن یاہو سے مزید بات چیت کے خواہاں ہیں۔ان کے بہ قول ان دونوں کے درمیان اسی ماہ کے آخر میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ملاقات متوقع ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند