تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
آرامکو کمپنی کا دسمبر یا جنوری میں 'آئی پی او' جاری کرے گی: ذرائع
سعودی آئل کمپنی کا چوتھی ششماہی کے منافع کی تفصیلات جاری کرنے کا عزم
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 7 ربیع الثانی 1441هـ - 5 دسمبر 2019م
آخری اشاعت: ہفتہ 19 صفر 1441هـ - 19 اکتوبر 2019م KSA 07:36 - GMT 04:36
آرامکو کمپنی کا دسمبر یا جنوری میں 'آئی پی او' جاری کرے گی: ذرائع
سعودی آئل کمپنی کا چوتھی ششماہی کے منافع کی تفصیلات جاری کرنے کا عزم
دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو نومبر کے بجائے دسمبر یا جنوری میں 'آئی پی او' یعنی انیشیل پبلک آفرنگ یا عوامی پیشکشیں جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آرامکو تیسری سہ ماہی میں اپنے تازہ ترین سہ ماہی منافع کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرنے کی بھی تیاری کر رہی ہے۔

ذرائے کے مطابق کمپنی اپنے منافع کے ہدف تک پہنچنے کے لیے ہر وہ کام کرے گی جس کی وہ صلاحیت رکھتی ہے۔

اپنی آنے والی پیش کشوں آرامکو 20 ارب ڈالر اکٹھا کرنے کے ہدف پر کام کر رہی ہے۔

اخباری نے آرامکو کے ایک ذمہ دار ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی عوامی پیش کش کا اعلان چند ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

سعودی آرمکو کے چیئرمین یاسر الرمیان نے دو دن قبل کہا تھا کہ کمپنی کے آئی پی او کا عن قریب اعلان کیا جائے گا۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق ریاض آرمکو کے تقریبا 3 فیصد حصص کو ٹریڈ مارکیٹ میں مقامی سطح پر فروخت کرنا چاہتا ہے۔

مقامی بینک کے عہدیداروں نے بتایا کہ حصص کی داخلی مانگ مضبوط ہے۔ سعودی بینکوں سے توقع ہے کہ سرمایہ کاروں کو بہت زیادہ قرض دیا جائے تاکہ وہ آرامکو کے حصص کو فنڈ دے سکیں۔

بینک انفرادی سرمایہ کاروں کو مالی اعانت فراہم کرنے کے لیے بھی لیکویڈیٹی تیار کر رہے ہیں۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند