تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
ترقی پذیر ممالک امداد چاہتے ہیں تو خواتین کو با اختیار بنائیں: ایوانکا ٹرمپ
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعہ 17 ربیع الاول 1441هـ - 15 نومبر 2019م
آخری اشاعت: ہفتہ 19 صفر 1441هـ - 19 اکتوبر 2019م KSA 15:10 - GMT 12:10
ترقی پذیر ممالک امداد چاہتے ہیں تو خواتین کو با اختیار بنائیں: ایوانکا ٹرمپ
دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحب زادی ایوانکا ٹرمپ نے ترقی پذیر ممالک پر زور دیا ہےکہ وہ امداد کے حصول کے لیے خواتین کو با اختیار بنائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو امریکا سے امداد کے حصول کے خواتین کو تعلیم، روزگار، قانونی تحفظ اور دیگر بنیادی حقوق کی فراہمی بنیادی حقوق فراہم کریں۔

صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں کے دوران ترقی پذیر ممالک میں خواتین کی معاشی حیثیت بہتر کرنے کے لیے اقدامات کا خاکہ پیش کیا۔

اجلاس کے شرکاء سےخطاب کرتے ہوئےامریکی صدر کی صاحب زادی نے کہا کہ خود کفیل ممالک ترقی پذیر ممالک کی مالی امداد کرسکتے ہیں بہ شرطیہ کہ وہ خواتین کو با اختیار بنائیں۔

ایوانکا نے سنہ 2017ء میں ورلڈ بینک، 13 عالمی اداروں اور مُمالک کے ساتھ مل کر خواتین کے منصوبوں کی مالی اعانت کے لیے ایک فنڈ شروع کیا تھا۔ فنڈز کےتحت سنہ 2025ء تک 50 ملین خواتین تک پہنچنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ ان ممالک پر زور دیا گیا تھا کہ وہ ایسے قوانین کو تبدیل کریں جو خواتین کو جائیداد کے مالک ہونے سے روکنے، نقل و حمل کے استعمال اور قانونی ڈھانچے اور کریڈٹ تک رسائی کا موقع نہیں دیتے۔

یہ کوششیں شہری حقوق کے گروہوں کی تنقید کے بعد سامنے آئیں کہ جن میں کہا گیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ خواتین کو اندرون اور بیرون ملک با اختیار نہیں بناتیں۔ بش انتظامیہ نے امریکا میں خواتین کو اسقاط حمل کے حقوق کم کرنے، صحت انشورنس میں مانع حمل تقاضوں کو کم کرنے اور ان ایجنسیوں کو فنڈ دینے سے انکار کیا ہے جو اسقاط حمل کے لیے کام کرتے ہیں۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند