تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
'احمق نہ بنو' کے ٹرمپ کے خط کا مناسب وقت پر جواب دیں گے: ایردوآن
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 16 ربیع الاول 1441هـ - 14 نومبر 2019م
آخری اشاعت: ہفتہ 19 صفر 1441هـ - 19 اکتوبر 2019م KSA 07:47 - GMT 04:47
'احمق نہ بنو' کے ٹرمپ کے خط کا مناسب وقت پر جواب دیں گے: ایردوآن
ترک صدر طیب ایردوآن۔
دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن نے جُمعہ کو کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیک ہونے والے خط کے بارے میں مناسب وقت پر جو ضروری ہو گا وہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب وقت مناسب ہوا تو امریکی صدر کے خط کا جواب دے دیا جائے گا انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کو شام آپریشن کے آغاز سے ایک روز قبل فون کال میں بتا دیا تھا۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوآن کو 9 اکتوبر کوکردوں کے خلاف شمالی شام میں فوجی آپریشن شروع کرنے کے فیصلے سے باز رکھنے کے لیے ایک مکتوب شائع کیا تھا۔

س مکتوب میں صدر ٹرمپ نے اپنے ترک ہم منصب کو لکھے گئے مکتوب میں سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ شام میں فوجی کارروائی کرکے بے وقوفی کا مظاہرہ نہ کرو ورنہ ترکی کی معیشت تباہ ہو جائے گی۔

وائٹ ہاؤس کے پیغام کے مطابق صدر ٹرمپ کی طرف سے ترک صدر کو بھیجے گئے مکتوب جس کا متن سفارتی آداب عاری تھا، میں انہوں نے لکھا کہ 'محترم جناب صدر! آئیں ایک اچھے کام کے لیے سمجھوتا کریں۔ آپ ہزاروں افراد کے قتل کے ذمہ دار نہیں بننا چاہتے اور میں ترکی کی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار نہیں بننا چاہتا اور میں کروں گا۔

تاریخ آپ کو مثبت طور پر دیکھے گی اگر آپ اسے صحیح اور انسان دوست انداز میں کرتے ہیں۔ اگر شام میں آپریشن کے نتائج اچھے نہ آئے تو آپ کو شیطان کی طرح دیکھا جائے گا۔ مضبوط آدمی مت بنو، بے وقوف مت بنو!"

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند