تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
شاہ سلمان سے امریکی سی آئی اے کی سربراہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

اتوار 17 ربیع الثانی 1441هـ - 15 دسمبر 2019م
آخری اشاعت: جمعرات 9 ربیع الاول 1441هـ - 7 نومبر 2019م KSA 16:49 - GMT 13:49
شاہ سلمان سے امریکی سی آئی اے کی سربراہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے الریاض میں سی آئی اے کی ڈائریکٹر جینا ہاسپیل ملاقات کررہے ہیں۔
الریاض ۔ ایجنسیاں

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے الریاض میں امریکا کے مرکزی خفیہ ادارے (سی آئی اے)کی ڈائریکٹر جینا ہاسپیل نے ملاقات کی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے جمعرات کوان کی ملاقات کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ شاہ سلمان اور جینا ہاسپیل نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے لیکن اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی ہے۔

ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ اور الریاض میں متعیّن امریکی سفیر بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ امریکا کے محکمہ انصاف نے ٹویٹر کے دو سابق ملازمین پر سعودی عرب کی جاسوسی کا الزام عاید کیا ہے۔ان کے خلاف بدھ کو ایک درخواست دائر کی گئی ہے لیکن سعودی عرب نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند