گذشتہ روز سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں خادم الحرمین الشریفین حدیث نبوی کمپلیکس کا اجلاس ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اس موقع پر ولی عہد کو حدیث نبوی کمپلیکس کی نمایاں خصوصیات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ سنت رسول کی خدمت میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے کمپلیکس کا کام مکمل کرنے کی کوششوں میں اضافہ کر دیں۔