تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
امریکی صدر ٹرمپ کی نیٹو سربراہ اجلاس کے موقع پر ترک ہم منصب سےاچانک بالمشافہ ملاقات
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 14 شعبان 1441هـ - 8 اپریل 2020م
آخری اشاعت: بدھ 6 ربیع الثانی 1441هـ - 4 دسمبر 2019م KSA 18:13 - GMT 15:13
امریکی صدر ٹرمپ کی نیٹو سربراہ اجلاس کے موقع پر ترک ہم منصب سےاچانک بالمشافہ ملاقات
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ لندن کے نواح میں واقع قصبہ وٹفورڈ میں نیٹو سربراہ اجلاس کے موقع پر ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کررہے ہیں۔
لندن ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے لندن کے نواح میں واقع قصبے وٹفورڈ میں نیٹوکے سربراہ اجلاس کے موقع پر ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن سے اچانک ون آن ون ملاقات کی ہے۔

ترک صدر کے دفتر نے سوشل میڈیا پر دونوں لیڈروں کی بدھ کو ملاقات کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے اور وائٹ ہاؤس نے اس بات چیت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ انھوں نے سلامتی اور دوطرفہ اقتصادی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے اوراس موضوع پر بھی گفتگو کی ہے کہ آیا ترکی نیٹو اتحاد کے تقاضوں کو پورا کررہا ہے۔

دونوں رہ نماؤں کے درمیان یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب فرانسیسی صدر عمانوایل ماکروں کے زیر قیادت بعض یورپی لیڈر نیٹو اتحاد سے ترکی کے بارے میں سخت موقف اختیار کرنے پر زور دے رہے ہیں۔وہ ترکی کی اکتوبر میں شام کے شمال مشرقی علاقے میں مغربی اتحادی کردملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی اور روس سے ایس-400 میزائل دفاعی نظام خرید کرنے پر نالاں ہیں۔

لیکن خود ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدر ایردوآن پر دباؤ ڈالنے کی بعض کوششوں کی مزاحمت کی ہے۔ انھوں نے گذشتہ ماہ وائٹ ہاؤس میں بھی صدر ایردوآن سے ملاقات کی تھی اور انھوں نے امریکا کی دونوں جماعتوں کے ارکان کانگریس کی جانب سے ترک صدر کو دورے کا دعوت نامہ منسوخ کرنے کے مطالبے کو مسترد کردیا تھا۔ڈیموکریٹس اور ری پبلکن نے ترکی کی شام میں کردملیشیا کے خلاف کارروائی پر کڑی نکتہ چینی کی تھی۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند