تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
ایران میں احتجاج کے دوران 208 مظاہرین ہلاک، 7 ہزار گرفتار: یو این رپورٹ
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 26 جمادی الاول 1441هـ - 22 جنوری 2020م
آخری اشاعت: ہفتہ 9 ربیع الثانی 1441هـ - 7 دسمبر 2019م KSA 08:06 - GMT 05:06
ایران میں احتجاج کے دوران 208 مظاہرین ہلاک، 7 ہزار گرفتار: یو این رپورٹ
جنیوا ۔ ایجنسیاں

اقوام متحدہ میں ایران میں حالیہ ہفتوں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران ہلاکتوں اور گرفتاریوں کی تازہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایران میں 208 مظاہرین ہلاک اور کم سے کم سات ہزار کو حراست میں لیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ایران میں گذشتہ ماہ کے وسط میں عوامی مظاہروں کے آغاز سے اب تک کم از کم 7،000 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ نے حراست میں لیے گئے افراد کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں ایک "مصدقہ ویڈیو" ملی ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ ایران کے سیکیورٹی اداروں کے اہلکار منظم منصوبے کے تحت مظاہرین کو نشانہ بنا رہے تھے۔

'یو این ایچ سی آر' کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے پاس ایسی اطلاعات موجود ہیں جن میں بتایا گیا تھا کہ بدامنی کے دوران کم از کم 208 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ تعداد انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ذریعہ فراہم کردہ ہلاکتوں کی تعداد سے مماثلت رکھتی ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل بیچلیٹ نے کہا کہ ان کے دفتر سے حاصل کردہ ویڈیو میں مظاہرین کے خلاف انتہائی تشدد کا استعمال دکھایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسی فوٹیج بھی ملی ہے جس میں سیکیورٹی فورسز کومظاہرین پر مہلک تشدد کرے دکھایا گیا۔ سیکیورٹی اہلکار مظاہرین پر فائرنگ کررہے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز براہ راست مظاہرین پر گولیاں چلاتی اور انہیں نشانہ بنا کر قتل کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ ایران میں گذشتہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 200 فی صد اضافے کے خلاف پورے ملک میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ ایرانی حکومت نے مظاہرین کو منتشر کرنےکے لیے ان کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں مظاہرین ہلاک ہوئے ہیں۔ ایران کے لیے امریکی خصوصی ایلچی برائن ہک نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پولیس اور فوج نے احتجاج کے دوران ایک ہزار مظاہرین کو ہلاک کیا ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند