تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
سعودی آرامکو کے حصص کا 35۰2 ریال سے آغاز،مجموعی قدر 1880 ارب ڈالر
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

منگل 10 شوال 1441هـ - 2 جون 2020م
آخری اشاعت: بدھ 13 ربیع الثانی 1441هـ - 11 دسمبر 2019م KSA 18:33 - GMT 15:33
سعودی آرامکو کے حصص کا 35۰2 ریال سے آغاز،مجموعی قدر 1880 ارب ڈالر
العربیہ ڈاٹ نیٹ

سعودی آرامکو کے حصص کی قدر دس فی صد کی حد سے بڑھ گئی ہے اور بدھ کو کاروبار کے پہلے روز ایک حصص کی قیمت کا 35۰2 ریال(9۰39 ڈالر) سے آغاز ہواہے۔اس طرح اس کی مجموعی قدر کا اندازہ 10 کھرب 880 ارب ڈالر(1880 ارب ڈالر) لگایا گیا ہے۔یوں سعودی آرامکو دنیا میں مالیاتی قدر کے اعتبار سے سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے۔وہ ایپل اور توانائی کی پانچ بڑی کمپنیوں سے بھی آگے ہے۔

سعودی آرامکو کے 75 کروڑ ریال (20 کروڑ ڈالر) مالیت کے حصص کی سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق 11 بج کر 28 منٹ تک فروخت ہوچکی تھی۔اگرآرامکو کے حصص کی قدر میں مزید اضافہ ہوتا ہے تو کمپنی کی قدر جمعرات تک بیس کھرب ڈالر ہوجائے گی۔حکام نے ابتدا میں اتنی ہی قیمت کا اندازہ لگایا تھا۔

سعودی آرامکو نے اپنے حصص کی پہلی مرتبہ فروخت (آئی پی او)کے وقت ایک حصص کی تخمینی قیمت 30 سے 32 ریال کے درمیان مقرر کی تھی۔اس طرح اس نے حصص کی فروخت سے 25 ارب 60 کروڑ ڈالر حاصل کیے ہیں اور تاریخ میں پہلی مرتبہ حصص کی فروخت سے سب سے زیادہ رقم حاصل کرنے والی کمپنی بن گئی ہے۔

سعودی آرامکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امین ناصر کا کہنا ہے کہ وہ کمپنی کے حصص کی فروخت کے شاندار آغاز سے خوش ہیں۔

سعودی عرب نے پہلے اسٹاک مارکیٹ میں سعودی آرامکو کی قدر 20 کھرب ڈالر سے کم مقرر کی تھی لیکن اس کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں اس میں اضافہ کیا جائے گا۔

ایک سینیر بنک کار کے بہ قول اگر سعودی آرامکو اپنے 15 فی صد حصص کی فروخت کا انتخاب کرتی تو وہ آئی پی او سے 29 ارب 40 کروڑ ڈالر اکٹھے کرسکتی تھی۔ نیشنل کمرشل بنک کے شعبہ سرمایہ کاری بنک کاری کے سربراہ وسیم الخطیب کی رائے میں اگر گرین شو آپشن کا نفاذ کیا جاتا ہے تو سعودی آرامکو کے مزید حصص فروخت کیے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی آرامکو دنیا کی سب سے منافع بخش کمپنی ہے۔اس کی خام تیل نکالنے کی لاگت بہت کم ہے اور ایک بیرل تیل نکالنے میں صرف تین ڈالر صرف ہوتے ہیں جبکہ یہ دنیا میں تیل کے سب سے زیادہ ذخائر کی بھی حامل ہے۔اس کی قریب ترین حریف ایگزن موبائل ہے مگر آرامکو کے تیل کے ذخائر اس سے چارگنا زیادہ ہیں۔

کمپنی 2020ء میں 75 ارب ڈالر حصص داران میں تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی آرامکو نے 2019ء کے پہلے نو ماہ میں 68 ارب ڈالر منافع حاصل کرنے کی اطلاع دی تھی۔اس طرح یہ دنیا میں سب سے منافع بخش کمپنی ہے۔

آرامکو کے حصص کی سعودی اسٹاک مارکیٹ (تداول) کے ذریعے ابتدائی فروخت کے لیے اداروں کی جانب سے بھی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔آئی پی او کے لیے اداروں کی جانب سے 189۰04 ارب ریال (50۰4 ارب ڈالر) کی پیش کشیں موصول ہوئی تھیں۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند