تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
افغانستان کو دوسرا شام نہیں بننے دیں گے: افغان مظاہرین
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

پیر 24 جمادی الاول 1441هـ - 20 جنوری 2020م
آخری اشاعت: اتوار 17 ربیع الثانی 1441هـ - 15 دسمبر 2019م KSA 07:07 - GMT 04:07
افغانستان کو دوسرا شام نہیں بننے دیں گے: افغان مظاہرین
دبئی ۔ مسعود الزاھد

ایران کی طرف سے پڑوسی ممالک میں مداخلت کی باتیں نئی نہیں۔ ایک طرف ایران اپنے شیعہ نواز جنگجوئوں کو پڑوسی ممالک میں مداخلت کے لیے استعمال کرتا ہے اور دوسری طرف وہ اپنے نظریاتی حریف گروپوں جن میں افغان طالبان بھی شامل ہیں کی بھی مدد کررہا ہے تاکہ ان کی مدد کے ذریعے افغانستان میں مداخلت جاری رکھی جا سکے۔

افغانستان میں ایران کی مداخلت پر افغان عوام کی طرف سے سخت غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایرانی حکومت نے شام میں مداخلت کے لیے'فاطمیون' نامی ایک ملیشیا قائم کر رکھی ہے۔ یہ تنظیم افغان پناہ گزین شیعہ عناصر پرمشتمل ہے۔ گذشتہ کچھ عرصے سے افغان عوامی حلقوں کی طرف سے فاطمیون کےجنگجوئوں کی وطن واپسی پرملک میں نئی خانہ جنگی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں ایران کے صوبہ خراسان سے متصل افغانی شہر ہرات میں ایک بڑا جلوس نکالا گیا جس میں ہزاروں مظاہرین نے شرکت کی۔ یہ احتجاجی جلوس افغان نوجوانوں کی طرف سے منظم کیا گیا تھا۔

افغانستان کی'سلام ٹائمز' نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے ایرانی حکومت پر فاطمیون لشکر اور طالبان کی مدد کا الزام عاید کیا۔ انہوں نے ایرانی حکومت پر زور دیا کہ وہ سرحدی علاقے میں آبی وسائل پر قبضے کا سلسلہ بند کرے۔

سلام ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں شریک ایک افغان نوجوان رہ نما مبین ثاقب کا کہنا تھا کہ ایران کا فاطمیون ملیشیا کو استعمال کرنا افغان عوام کے لیے خوف اور پریشانی کا باعث ہے۔ اس گروپ کو منظم کرنا افغانستان کو شام میں تبدیل کرنے کی ایرانی سازش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایرانی حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افغانستان میں مداخلت بند کرے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر افغانستان کو سنہ 1980ء کی خانہ جنگی کی طرف لے جانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

ایک دوسرے احتجاجی رہ نما فیروز احمد بہزاد نے کہا کہ ایران کھلم کھلا طالبان اور فاطمیون دہشت گردوں کی مدد کرہا ہے۔ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افغانستان کے خلاف ایرانی چیرہ دستیوں کا نوٹس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے پروردہ عسکریت پسند گروپوں کو خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے استعمال کررہا ہے۔

ادھر افغانستان میں فاطمیون گروپ سے وابستہ 10 ہزار شیعہ جنگجوئوں کی شام سے واپسی کے امکانات پر خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ افغان عوام کوخدشہ ہے کہ شام میں جاری لڑائی ختم ہونے کے بعد فاطمیون ملیشیا کے 10 ہزار جنگجوواپس آسکتے ہیں۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند