تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
سعودی عرب:2019ء کی تیسری سہ ماہی میں بے روزگاری کی شرح کم ہو کر 12 فی صد رہ گئی
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 3 رجب 1441هـ - 27 فروری 2020م
آخری اشاعت: اتوار 17 ربیع الثانی 1441هـ - 15 دسمبر 2019م KSA 19:32 - GMT 16:32
سعودی عرب:2019ء کی تیسری سہ ماہی میں بے روزگاری کی شرح کم ہو کر 12 فی صد رہ گئی
سعودی دارالحکومت الریاض میں طالبات روزگار مہیا کرنے والے اداروں کی جانب سے لگائی گئی نمائش میں شریک ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ

سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح میں گذشتہ تین سال کے دوران میں پہلی مرتبہ نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور سعودی شہریوں میں 2019ء کی تیسری سہ ماہی میں بے روزگاری کی شرح گذشتہ تین ماہ میں مزید کم ہوکر 12 فی صد ہوگئی ہے۔

سعودی عرب کے محکمہ شماریات کے اتوار کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق سعودی شہریوں میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں بے روزگاری کی شرح 12۰3 فی صد تھی جبکہ 2018ء میں بے روزگاری کی شرح 12۰9 فی صد تھی۔

اس سہ ماہی کے اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرکاری اور نجی شعبوں میں اب پہلے سے زیادہ سعودی شہری برسر روزگار ہیں اور مرد وخواتین دونوں میں بے روزگاری کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔

تاہم نجی شعبے میں سالانہ کی بنیاد پر ملازمتوں میں بدستور کمی واقع ہورہی ہے۔2018ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں اس سال نجی شعبے میں کام کرنے والے سعودیوں کی تعداد میں 2۰8 فی صد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ غیر ملکی ورکروں کی ملازمتوں کی شرح میں 8۰5 فی صد کمی ہوگئی ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند