تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
افغانستان میں امریکی فوجی ہلاک ، طالبان نے ذمے داری قبول کر لی
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 2 رجب 1441هـ - 26 فروری 2020م
آخری اشاعت: پیر 25 ربیع الثانی 1441هـ - 23 دسمبر 2019م KSA 11:31 - GMT 08:31
افغانستان میں امریکی فوجی ہلاک ، طالبان نے ذمے داری قبول کر لی
العربیہ ڈاٹ نیٹ – ایجنسیاں

امریکی فوج کی جانب سے پیر کے روز ایک بیان میں افغانستان میں لڑائی کے دوران ایک امریکی فوجی کی ہلاکت کا اعلان کیا گیا ہے۔ بیان میں مزید تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب افغان طالبان نے ایک حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ایک امریکی فوجی مارا گیا۔

واضح رہے کہ امریکا نے رواں ماہ کے اوائل میں افغانستان سے اپنی فوج کے انخلاء کے امکان کا اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں ہونے والے کسی بھی کمی کا تعلق لازما طالبان تحریک کے ساتھ ڈیل کا نتیجہ ہو۔ ایسپر کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افغانستان کے دورے کے بعد سامنے آیا جو تھینکس گیوِنگ کے موقع پر کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ٹرمپ نے امریکی فوجیوں کی ممکنہ کمی پر گفتگو کی۔ امریکی صدر نے خیال ظاہر کیا تھا کہ طالبان تحریک افغانستان میں 18 سال سے جاری جنگ میں فائر بندی پر آمادہ ہو جائے گی۔

امریکا اور افغان تحریک طالبان کے درمیان ایک سال سے مذاکرات جاری ہیں۔ اس کا مقصد ایک سمجھوتے کا طے پانا ہے جس کے تحت امریکا افغانستان سے اپنی فوج نکال لے گا اور اس کے مقابل طالبان تحریک کی جانب سے سیکورٹی ضمانت دی جائے گی۔ تاہم امریکیوں کی جانب سے رواں ماہ دسمبر میں اُس وقت بات چیت معطل کر دینے کا اعلان کر دیا گیا جب امریکا کے ایک بڑے فوجی اڈے پر عسکریت پسندوں نے بڑا خود کش حملہ کیا۔

یاد رہے کہ اس وقت 20 ہزار غیر ملکی فوجی جن میں اکثریت امریکی ہیں ،،، افغانستان میں تعینات ہیں۔ یہ تمام فوجی امریکا کے زیر قیادت نیٹو اتحاد کے مشن میں شامل ہیں۔ اس مشن کا مقصد افغان فوج کو تربیت، مدد اور مشاورت فراہم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ امریکی فوج کا کچھ حصہ شدت پسند جماعتوں کے خلاف دہشت گردی کے سد باب کی کارروائیوں میں بھی شریک ہوتا ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند