تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
خادم الحرمین الشریفین کے لیےایتھوپیا کے صدراوروزیراعظم کے نیک خواہشات پرمبنی پیغامات
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

منگل 1 رجب 1441هـ - 25 فروری 2020م
آخری اشاعت: منگل 4 جمادی الاول 1441هـ - 31 دسمبر 2019م KSA 21:10 - GMT 18:10
خادم الحرمین الشریفین کے لیےایتھوپیا کے صدراوروزیراعظم کے نیک خواہشات پرمبنی پیغامات
شاہ سلمان سے الریاض میں ایتھوپیا کے سابق صدر مولاتو تیشوم ملاقات کررہے ہیں۔
الریاض ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے صدر سہل ورک زویدے اور وزیراعظم ابی احمد علی کی جانب سے بھیجے گئے نیک خواہشات پر مبنی دو الگ الگ پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

شاہ سلمان کو یہ پیغامات ان کی جانب سے ایتھوپیا کے سابق صدر مولاتو تیشوم کے اعزاز میں الریاض میں منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب کے دوران میں دیے گئے ہیں۔

ایتھوپیا کے موجودہ صدر اور وزیراعظم نے اپنے پیغامات میں شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے بھی جواب میں ان دونوں رہ نماؤں کے لیے ایسے ہی جذبات کا اظہار کیا ہے۔

شاہ سلمان اور سابق صدر مولاتو نے اس ملاقات میں سعودی عرب اور ایتھوپیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا ہے اور انھیں مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ ،وزیر مملکت ، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان ، افریقی ممالک کے امور کے وزیر مملکت احمد بن عبدالعزیز قطان ،سعودی عرب میں ایتھوپیا کے سفیر عبدالعزیز احمد آدم اور دوسرے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند