سپاہِ پاسداران انقلاب ایران کی القدس فورس کے نئے ڈپٹی کمانڈر کا تقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب نے بریگیڈیئر جنرل محمد حجازی کو القدس فورس کا نئے ڈپٹی کمانڈر مقرر کیا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل حجازی 1956ء میں ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہوئے تھے۔انھوں نے 1979ء میں سپاہ پاسداران انقلاب میں شمولیت اختیار کی تھی۔وہ دس سال تک پاسداران کے تحت باسیج ملیشیا کے سربراہ رہے تھے۔انھیں 2008ء میں پاسداران انقلاب کا ڈپٹی کمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔

حجازی 2009ء میں تہران میں پاسداران انقلاب کے ثاراللہ بیس کے کمانڈر تھے۔تب ایران میں متنازع صدارتی انتخابات کے خلاف عوامی احتجاجی تحریک کو کچلنے میں پاسداران انقلاب ہی نے سب سے زیادہ حصہ ڈالا تھا۔

ان صدارتی انتخابات کے بعدمظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کی کارروائیوں میں مرکزی کردار ادا کرنے پر یورپی یونین کی کونسل نے اکتوبر 2011ء میں محمد حجازی کے خلاف پابندیاں عاید کردی تھیں۔

یورپی کونسل کے مطابق کمانڈر حجازی نے 26 جون 2009ء کو وزارت صحت کو ایک خط لکھا تھا اور اس میں یہ ہدایت کی تھی کہ بعد ازانتخابات رونما ہونے والے واقعات میں زخمی افراد کا طبی ریکارڈ یا کوئی اور دستاویزات کسی کو نہ دی جائیں۔

اگست 2019 ء میں اسرائیلی فوج نے یہ انکشاف کیا تھا کمانڈر حجازی لبنان میں القدس فورس کے نمایندہ کی حیثیت سے تعینات تھے اور وہاں لبنانی حزب اللہ کے لیے گائیڈڈ میزائلوں کی تیاری کے منصوبے کے نگران تھے۔

القدس فورس کے سابق معروف کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی تین جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک امریکا کے ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

ان کی ہلاکت کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی کو القدس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں