تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
سعودی وزارتی کونسل کا قبرص کی علاقائی خود مختاری کی حمایت کا اظہار
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 2 رجب 1441هـ - 26 فروری 2020م
آخری اشاعت: منگل 25 جمادی الاول 1441هـ - 21 جنوری 2020م KSA 18:17 - GMT 15:17
سعودی وزارتی کونسل کا قبرص کی علاقائی خود مختاری کی حمایت کا اظہار
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز وزارتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ فائل تصویر
العربیہ ڈاٹ نیٹ

سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے قبرص کی اس کے علاقوں پرمکمل خود مختاری کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

قبرص کا اس وقت ترکی کے ساتھ علاقائی تنازع چل رہا ہے۔ترکی نے ایک ایسے علاقے میں تیل اور گیس نکالنے کے منصوبے پر کام شروع کررکھا ہے جو قبرص کا تسلیم کیا جاتا ہے اور قبرص کا کہنا ہے کہ ترکی کو وہاں سے تیل اور گیس نکالنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

منگل کے روز سعودی وزارتی کونسل کا اجلاس شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر صدارت ہوا۔ اس کے بعد وزیر میڈیا ترکی الشبانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مملکت مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں رونما ہونے والے واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وزارتی کونسل نے خطے میں سلامتی اور استحکام کولاحق خطرات کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا:کابینہ نے مملکت کے اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ تمام فریق تنازعات کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی پاسداری کریں تاکہ بین الاقوامی سطح پر امن ، سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھا جاسکے۔

وزارتی کونسل کے اجلاس میں عالمی بنک کی جاری کردہ ’’خواتین ، کاروبار اور قانون‘‘ سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔اس رپورٹ میں سعودی عرب کو ایک ایسی معیشت قراردیا گیا ہے جس نے 2017ء کے بعد سے صنفی مساوات کے لیے دنیا میں سب سے زیادہ پیش رفت کی ہے۔

کونسل نے نوٹ کیا کہ یہ نمایاں بہتری سعودی عرب کے ویژن 2030ء کے تحت قوانین اور قواعد وضوابط میں کی جانے والی حالیہ اصلاحات کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پیش کردہ طویل المیعاد ویژن 2030ء کے مملکت کی معیشت کو متنوع بنانے کے لیے مختلف شعبوں میں دیرپا نتائج کی حامل اصلاحات کی گئی ہیں اور مسلسل بھی کی جارہی ہیں۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند