تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
یمنی فوج کے ساتھ جھڑپ میں حوثی ملیشیا کے پانچ لیڈر ہلاک
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 2 رجب 1441هـ - 26 فروری 2020م
آخری اشاعت: بدھ 26 جمادی الاول 1441هـ - 22 جنوری 2020م KSA 18:52 - GMT 15:52
یمنی فوج کے ساتھ جھڑپ میں حوثی ملیشیا کے پانچ لیڈر ہلاک
یمنی دارالحکومت صنعاء میں حوثی جنگجو ایک گاڑی میں گشت کررہے ہیں۔ فائل تصویر
العربیہ ڈاٹ نیٹ

یمن میں سرکاری فوج کے ساتھ جھڑپ میں ایران نواز حوثی ملیشیا کے پانچ لیڈر ہلاک ہوگئے ہیں۔ان میں بعض ایران میں متعیّن حوثی ملیشیا کے سفیر کے تعلق دار بتائے جاتے ہیں۔فوری طور پر ان کے بارے میں مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔

قبل ازیں بدھ ہی کو یمن کی وزارتِ دفاع کے تحت جوائنٹ آپریشنز کے کمانڈر میجرجنرل صغیر بن عزیز نے قومی فوج کو دارالحکومت صنعاء کی جانب پیش قدمی کا حکم دیا تھا تاکہ اس کو حوثی باغیوں کے قبضے سے بازیاب کرایا جاسکے۔

انھوں نے ایسے وقت میں یمنی فوج کو یہ حکم دیا ہے جب اس نے عرب اتحاد کی مدد سے مختلف محاذوں پر حوثی ملیشیا کے خلاف لڑائی میں پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔ نہم کے محاذ پر یمنی فوج کی مسلسل فتوحات کے بعد حوثی ملیشیا نے وہاں سے پسپائی اختیار کرنا شروع کردی ہے۔اس محاذ پر لڑائی میں حوثی ملیشیا کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند