تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
اسرائیل وادیِ اردن کو ریاست میں ضم کرنے سے باز رہے:جوزف بوریل
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 14 شعبان 1441هـ - 8 اپریل 2020م
آخری اشاعت: منگل 16 جمادی الثانی 1441هـ - 11 فروری 2020م KSA 22:17 - GMT 19:17
اسرائیل وادیِ اردن کو ریاست میں ضم کرنے سے باز رہے:جوزف بوریل
یورپی یونین کے خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل ۔ فائل تصویر
اسٹراسبرگ ۔ ایجنسیاں

یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل نے اسرائیل پر زوردیا ہے کہ وہ فلسطینی علاقے وادیِ اردن کو ضم کرنے سے باز رہے۔انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے مقبوضہ غربِ اردن میں واقع علاقہ کو اپنی ریاست میں ضم کیا تو اس کے خلاف فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

انھوں نے اسٹراسبرگ میں یورپی پارلیمان کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ایسا شاید ہوجائے۔آپ اس کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ یہ پُرامن ہو۔‘‘

واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967ء کی جنگ میں دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے پر قبضہ کرلیا تھا۔فلسطینی اتھارٹی اس علاقہ کو مستقبل میں اپنی قائم ہونے والی ریاست میں شامل کرنا چاہتی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس وادیِ اردن کو ضم کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ ماہ اسرائیل ،فلسطین دیرینہ تنازع کے حل کے لیے اپنا امن منصوبہ پیش کیا تھا۔ اس پر اگر عمل درآمد کیا جاتا ہے تواس کے تحت اسرائیل کو مقبوضہ بیت المقدس پر مکمل کنٹرول حاصل ہوجائے گا۔وہ غربِ اردن میں تعمیر کردہ تمام یہودی بستیوں کو ریاست میں ضم کرسکے گا۔اس کے علاوہ دوسرے علاقوں پر بھی اپنا قبضہ برقرار رکھ سکے گا۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند