تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
ایردوآن کے اجرتی قاتلوں کو نکالنے اور طرابلس کی آزادی تک جنگ بندی نہیں‌ ہوگی: حفتر
لیبیا غیر ملکی اجرتی قاتلوں کا قبرستان ثابت ہوگا
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

منگل 21 ذوالحجہ 1441هـ - 11 اگست 2020م
آخری اشاعت: ہفتہ 20 جمادی الثانی 1441هـ - 15 فروری 2020م KSA 06:28 - GMT 03:28
ایردوآن کے اجرتی قاتلوں کو نکالنے اور طرابلس کی آزادی تک جنگ بندی نہیں‌ ہوگی: حفتر
لیبیا غیر ملکی اجرتی قاتلوں کا قبرستان ثابت ہوگا
العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ ۔ منیہ غانمی

لیبیا کی نیشنل آرمی کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر نے واضح کیا ہے کہ طرابلس کو قومی وفاق حکومت اور اس کی وفادار ملیشیائوں کے قبضے سے آزاد کرانے اور وہاں پر موجود ترکی کے حواریوں کو نکال باہر کرنے تک کوئی جنگ بندی نہیں ہوگی۔

مشرقی شہر بن غازی میں ترکی کی مداخلت کےخلاف نکالی گئی ایک ریلی سے ٹیلفیونک خطاب میں جنرل حفتر نے کہا کہ طرابلس کو غیر ملکی بالخصوص ترکی کے اجرتی قاتلوں سے آزاد کرانے تک کسی قسم کی جنگ بندی اور امن قائم نہیں ہوسکتا۔ لیبی فوج طرابلس کو آزاد کرانے اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے بھیجے گئے اجرتی قاتلوں کی بیخ کنی تک اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔

جنرل حفتر نے مزید کہا کہ نیشنل آرمی اس وقت طرابلس کےقلب میں پہنچنے کے قریب ہے۔ کچھ ہی وقت میں ہم طرابلس کو آزاد کرالیں گے۔ طرابلس کو لیبیا سے الگ نہیں ہونے دیا جائےگا چاہے پوری دنیا کے اجرتی قاتل اکھٹے کیوں نہ ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ اجرتی قاتلوں کو نکال باہر کرنے اور ملیشیائوں کے خاتمے تک کوئی جنگ بندی نہیں۔ ہم اسلحہ کے زور پر جنگ بندی قائم کریں گے۔

انہوں‌ نے کہا کہ لیبیا کو اجرتی قاتلوں کا قبرستان بنا دیں‌ گے۔ ترکی کے صدر طیب ایردوآن کی طرف سے بھیجے گئے ایک ایک جنگجو اور ان کی مدد کرنے والے مقامی خائنوں کو چن چن کر ہلاک کریں‌ گے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند