تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
صدر ٹرمپ طالبان سے امن معاہدے پر بہ ذات خود دست خط کریں گے
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 8 شعبان 1441هـ - 2 اپریل 2020م
آخری اشاعت: اتوار 28 جمادی الثانی 1441هـ - 23 فروری 2020م KSA 20:05 - GMT 17:05
صدر ٹرمپ طالبان سے امن معاہدے پر بہ ذات خود دست خط کریں گے
صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کررہے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر افغانستان میں طالبان کے ساتھ کوئی امن معاہدہ طے پاجاتا ہے تو وہ بہ نفس نفیس اس پر دست خط کے لیے جائیں گے۔

انھوں نے اتوار کو بھارت کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:’’ جی ہاں! میں اس (معاہدے) پر اپنا نام ثبت کروں گا۔‘‘

ان کے اس بیان سے ایک روز قبل ہی افغانستان میں متحارب فریقوں کے درمیان جزوی جنگ بندی ہوئی ہے اور طالبان ، امریکا اور افغان فورسز نے ایک ہفتے کے لیے تشدد میں کمی سے اتفاق کیا ہے۔

اس جنگ بندی سے ہی امریکا اور طالبان مزاحمت کاروں کے درمیان مستقل امن معاہدہ طے پانے کی راہ ہموار ہوگی اور اس پر 29 فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دونوں فریق دست خط کریں گے۔اس کے بعد افغانستان سے اٹھارہ سال کے بعد امریکی افواج کو واپس بلا لیا جائے گا۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند