تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
افغانستان میں القاعدہ کا خاتمہ کردیا ہے: پومپیو کا دعویٰ
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

پیر 9 شوال 1441هـ - 1 جون 2020م
آخری اشاعت: اتوار 6 رجب 1441هـ - 1 مارچ 2020م KSA 09:36 - GMT 06:36
افغانستان میں القاعدہ کا خاتمہ کردیا ہے: پومپیو کا دعویٰ
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو
دوحا ۔ ایجنسیاں

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ امریکا نے دوحا میں طالبان کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کر کےافغانستان سے القاعدہ کا خاتمہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان اور امریکا کے درمیان تاریخی ڈیل کے بعد افغانستان سے غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

پومپیو نے فریقین میں تاریخی معاہدے پر دستخط کی تقریب کے دوران طالبان پر زور دیا کہ وہ القاعدہ کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کے اپنے وعدے کو برقرار اور داعش سے لڑائی جاری رکھیں۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے تعلقات منقطع کرنے کے اپنے وعدوں پر عمل کریں اور فتح حاصل ہونے تک دولت اسلامیہ کا مقابلہ جاری رکھیں

گیارہ ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد امریکی حملے کی بنیادی وجہ طالبان کی افغان سرزمین پر القاعدہ کے جنگجوئوں کو پناہ دینا بھی تھا۔

خیال رہے کہ واشنگٹن نے طالبان کے ساتھ ایک تاریخی سمجھوتے پر دستخط کر دیئے ہیں جس سے اگلے چودہ ماہ کے اندر امریکا، افغانستان سے اپنی تمام فوج واپس بلائے گا۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند