تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
امریکا میں کرونا کے کیسوں کی تعداد اطالیہ اور چین سے تجاوز کر گئی: نیویارک ٹائمز
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 8 شعبان 1441هـ - 2 اپریل 2020م
آخری اشاعت: جمعہ 2 شعبان 1441هـ - 27 مارچ 2020م KSA 08:55 - GMT 05:55
امریکا میں کرونا کے کیسوں کی تعداد اطالیہ اور چین سے تجاوز کر گئی: نیویارک ٹائمز
دبئی – العربیہ ڈاٹ نیٹ

امریکی اخبار New York Times کے مطابق امریکا میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہو گئی ہے۔

اخبار نے اکٹھا کی گئی معلومات کی بنیاد پر بتایا ہے کہ 30 کروڑ آبادی والے ملک امریکا میں کرونا وائرس کے 81321 کیس سامنے آ چکے ہیں۔ اس طرح امریکا میں متاثرہ افراد کی تعداد اطالیہ (80,539) اور چین (81,285) سے تجاوز کر گئی ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز تک دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

گذشتہ ہفتے تقریبا 33 لاکھ امریکیوں نے بے روزگاری الاؤنس حاصل کرنے کی درخواستیں پیش کیں۔

امریکا میں ہسپتالوں میں آنے والے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد گنجائش سے تجاوز کر رہی ہے ،،، جب کہ 40 فی صد امریکی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو سست کرنے کے لیے گھروں میں بند ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کے سبب کم از کم 1178 افراد فوت ہو چکے ہیں۔ ان میں 100 افراد ایک روز قبل نیویارک میں لقمہ اجل بنے۔ نیویارک کا شمار ملک میں کرونا سے سب سے متاثرہ علاقوں میں کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق متاثرہ افراد کے حوالے سے نئے اعداد و شمار سے یہ توقع ہے کہ اس وبائی مرض کے سبب جان سے ہاتھ دھونے والے امریکیوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ امریکا میں متاثرہ افراد کی حقیقی تعداد سرکاری طور پر بیان کی گئی تعداد سے کافی زیادہ ہو سکتی ہے کیوں کہ متعلقہ ٹیسٹ کے وسائل کے حوالے سے شدید قلت ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں جمعرات کی شام تک کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 68,440 ہو چکی ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند