تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
ابوظبی کے ولی عہد کا لوگوں کو یو اے ای کا قوامی ترانہ سنتے دیکھ کر جذباتی پیغام
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

پیر 9 شوال 1441هـ - 1 جون 2020م
آخری اشاعت: بدھ 7 شعبان 1441هـ - 1 اپریل 2020م KSA 20:37 - GMT 17:37
ابوظبی کے ولی عہد کا لوگوں کو یو اے ای کا قوامی ترانہ سنتے دیکھ کر جذباتی پیغام
العربیہ ڈاٹ نیٹ

ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان متحدہ عرب امارات کے باسیوں کو اپنی بالکونیوں سے قومی ترانہ سُن کر فرطِ جذبات سے اشکبار ہوگئے ہیں اور انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ شہریوں اور مکینوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے بدھ کو اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔اس میں انھوں نے تمام مکینوں کے لیے دعا کی ہے کہ ’’ اللہ تعالیٰ آپ کی اور آپ کے ملک کی حفاظت فرمائیں۔آپ اس ملک کے لوگوں ہی کی طرح وفادار ہیں۔ان شاء اللہ ہم اس مرحلے سے آپ کے تحفظ اور سلامتی کے ساتھ نکل آئیں گے۔‘‘

وہ جس ویڈیو کا حوالہ دے رہے تھے،اس میں یو اے ای کے شہری اور مکین اپنی بالکونیوں اور گھروں سے قومی ترانہ گارہے ہیں۔ وہ صفائی ، ستھرائی کے قومی پروگرام کے دوران میں طبی عملہ اور دوسرے امدادی کارکنان کو خراجِ تحسین پیش کررہے ہیں۔

یو اے ای کی حکومت نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے 26 مارچ کو صفائی کی قومی شروع کی تھی اور یہ پانچ اپریل تک جاری رہے گی۔اس دوران میں سرکاری تنصیبات، بس اسٹیشنوں اور ٹراموں کو مصفا کیا جارہا ہے۔

یو اے ای میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد چھے اور متاثرہ کیسوں کی تعداد 664 ہوچکی ہے۔

دریں اثناء حکومت نے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کی وجہ سے جاری فاصلاتی تدریس کے نظم میں 2019-2020ء کے تعلیمی سال کے اختتام تک توسیع کردی ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند