تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
سعودی عرب میں کرونا متاثرین کی تعداد 2039 ہوگئی: وزارت صحت
اقامہ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

اتوار 19 ذوالحجہ 1441هـ - 9 اگست 2020م
آخری اشاعت: ہفتہ 10 شعبان 1441هـ - 4 اپریل 2020م KSA 07:12 - GMT 04:12
سعودی عرب میں کرونا متاثرین کی تعداد 2039 ہوگئی: وزارت صحت
اقامہ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ
دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان محمد العبدال العالی کے روز بتایا کہ مملکت میں کرونا وائرس کے مزید 154 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد مملکت میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2039 ہوگئی ہے۔ 1663 افراد کا معائنہ جاری ہے جن کی رپورٹس جلد سامنے آ جائیں گی۔ متاثرہ مریضوں میں سے 41 کی حالت خطرے میں ہے۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان

وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ مملکت میں اقامہ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے مملکت میں وائرس کی پیش رفت سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والے تین افراد میں کرونا کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ 151 مقامی افراد ہیں جنہیں دوسرے لوگوں کے ذریعے یہ بیماری لاحق ہوئی ہے۔ ترجمان نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ہنگامی ضرورت کے سوا گھر سے باہرنہ جائیں۔

عبدالعالی نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب میں کرونا کا شکار ہونے والے 351 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 25 اموات تک پہنچ گئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مملکت میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں حتمی طورپر کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم سعودی عرب میں موذی بیماریوں کا شکار افراد، عمر رسیدہ اور کمزور صحت کے لوگ اس بیماری کا زیادہ شکار ہوئے ہیں۔

اس وقت مدینہ منورہ میں کرونا کے 34، ریاض میں 13، جدہ میں 30، مکہ مکرمہ میں 21 ، قطیف میں 6 اور تبوک میں 17 کیسز سامنے آئے ہیں۔

کرونا کے خطرے کے پیش نظر ملک میں جاری لاک ڈائون اور کرفیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہر شہر میں پابندی کی نوعیت الگ الگ ہے۔

کل جمعرات کو ایک سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مکہ مکرمہ اور المدینہ منورہ شہروں میں دن میں چوبیس گھنٹوں کے لئے کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ دونوں شہروں کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردیے گئے ہیں۔

قبل ازیں وزیر صحت نے نشاندہی کی کہ دنیا میں کرونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دنیا میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد دو لاکھ 12 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ 53 ہزاراموات ہوئی ہیں۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند