تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
کابل حکومت کا مزید 900 طالبان قیدی رہا کرنے کا اعلان
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 11 ذیعقدہ 1441هـ - 2 جولائی 2020م
آخری اشاعت: منگل 3 شوال 1441هـ - 26 مئی 2020م KSA 12:05 - GMT 09:05
کابل حکومت کا مزید 900 طالبان قیدی رہا کرنے کا اعلان
ایجنسیاں

افغانستان میں حکام نے منگل کو نو سو قیدی رہا کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان گذشتہ روز ایک سو طالبان قیدیوں کی رہائی کے بعد سامنے آیا ہے۔

عید کے موقع پر افغانستان میں جاری جنگ بندی منگل کو اپنے تیسرے اور آخری روز میں داخل ہوگئی اور ملک میں زیادہ تر امن کی رہا۔

افغان طالبان نے عید کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد افغان حکومت نے دو ہزار تک طالبان قیدی رہا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

افغانستان کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا: ’آج نو سو قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔‘ تاہم انہوں نے کہا کہ قانونی عوامل کے باعث اس تعداد میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔

انیس سال سے جاری جنگ میں اپنی نویت کی محض دوسری جنگ بندی نے دیرپا امن کی امید پیدا کر دی ہے جس سے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن مذاکرات کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

افغان صدر اشرف غنی پہلے کہہ چکے ہیں کہ ان کی حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

منگل کو حکام نے بتایا کہ ملک میں طالبان کی جانب سے شروع کی ہوئی پہلی جنگ بندی زیادہ تر قائم ہی رہی۔

اس سے قبل ایسا گذشتہ سال بھی عید پر ہوا تھا جب صدر غنی نے جنگ بندی کی پیشکش کی تھی۔

فروری میں امریکا اور افغان طالبان کے درمیان ملک سے اگلے سال تک امریکی فوج کے انخلا کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد سے افغانستان میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا تھا۔

معاہدے کی شراط میں سے ایک یہ تھی کہ افغان حکومت پانچ ہزار تک طالبان قیدیوں کو رہا کرے گی جبکہ شدت پسند اپنی قید سے ایک ہزار تک افغان اہلکاروں کو رہا کریں۔

اس ہفتے کی رہائیوں سے قبل کابل ایک ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کر چکا ہے جبکہ طالبان نے تین سو افغان سکیورٹی اہلکاروں کو رہا کیا ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند