تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
میگا ڈیل:سعودی آرامکو نے سابک کے69 ارب 10 کروڑ ڈالر میں 70 فی صد حصص خرید کر لیے
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 9 ربیع الثانی 1442هـ - 25 نومبر 2020م
آخری اشاعت: اتوار 22 شوال 1441هـ - 14 جون 2020م KSA 15:23 - GMT 12:23
میگا ڈیل:سعودی آرامکو نے سابک کے69 ارب 10 کروڑ ڈالر میں 70 فی صد حصص خرید کر لیے
سعودی آرامکو کی ابقیق میں واقع تنصیب میں تیل کے ٹینک ۔ فائل تصویر
العربیہ ڈاٹ نیٹ

سعودی عرب کی تیل کی بڑی کمپنی آرامکو نے اتوار کو سعودی بیسک انڈسٹریز کارپوریشن (سابک) کے دو ارب 10 کروڑ حصص 259 ارب ریال (69 ارب 10 کروڑ ڈالر) میں خرید کرلیے ہیں۔ یہ سابک کے کل حصص کا 70 فی صد ہیں۔سعودی آرامکو نے چار خصوصی ترسیلات کے ذریعے رقوم ادا کردی ہیں۔

سابک کے ایک حصص کی قیمت قبل ازیں 123 ریال (32۰8 ڈالر) مقرر کی گئی تھی۔واضح رہے کہ سعودی آرامکو کا گذشتہ سال مملکت کے خود مختار دولت فنڈ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کے ساتھ پیٹروکیمیکل فرم کے بیشتر حصص کی خریداری کے لیے ایک سمجھوتا طے پایا تھا۔

گذشتہ سال اس سمجھوتے کے وقت یہ اطلاع بھی سامنے آئی تھی کہ سعودی آرامکو سابک کے حصص خرید کرنے کے لیے چار بانڈز کے ذریعے رقوم ادا کرے گی۔ یہ بانڈز سرکاری سرمایہ کاری فنڈ کو جاری کیے جائیں گے۔

آرامکو نے یہ واضح کیا تھا کہ خریداری کی کل قیمت کی 36 فی صد رقم کو مختلف اخراجات کی مد میں ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے اور یہ نقدی کی صورت میں ادا کی جائے گی جبکہ 64 فی صد رقم فروخت کنندہ کے قرضے کی شکل میں ادا کی جائے گی۔چناں چہ پی آئی ایف کو نقدی کی شکل میں ادا کی جانے والی رقم کی مالیت 50 کروڑ ڈالر ہوگی اور پانچ اضافی بانڈز کی مالیت ڈھائی ارب ڈالر ہوگی۔

مارچ میں سعودی آرامکو کو سابک کی خریداری کے لیے یورپی کمیشن سے غیر مشروط کلیئرینس مل گئی تھی۔ خریدار سے فروخت کنندہ ادارے کو رقوم کی ترسیل کے لیے یہ کلیئرینس ضروری تھی۔

مئی میں سابک نے اس سال کی پہلی سہ ماہی میں اپنے خالص منافع کی شرح میں 25 فی صد کمی کی اطلاع دی تھی۔اس کی بڑی وجہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد پیٹروکیمیکل مصنوعات کی مانگ میں کمی ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند