تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف نئی فوجی کارروائی کا آغاز
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 23 ذوالحجہ 1441هـ - 13 اگست 2020م
آخری اشاعت: بدھ 10 ذیعقدہ 1441هـ - 1 جولائی 2020م KSA 22:03 - GMT 19:03
عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف نئی فوجی کارروائی کا آغاز
عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی ۔ فائل تصویر
الریاض ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

عرب اتحاد نے یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے خلاف بدھ کو ایک نئی فوجی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد حوثیوں کی مخصوص جنگی صلاحیتوں کا خاتمہ ہے اوریہ ایک خطرے کے ردعمل میں کیا جارہا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق عرب اتحاد اس فوجی کارروائی کے بارے میں جلد ایک نیوز کانفرنس کرے گا۔

گذشتہ ہفتے عرب اتحاد نے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کی جانب داغے گئے میزائلوں کو ناکارہ بنایا تھا۔یمن میں چھے ہفتے کی جنگ بندی کے بعد حوثی ملیشیا کا سعودی عرب کی جانب پہلا میزائل حملہ تھا۔

واضح رہے کہ عرب اتحاد نے اپریل میں کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور اس کی مدت مئی کے آخر میں ختم ہوگئی تھی۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند