تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
کرونا وائرس : شاہ سلمان کا سعودی عرب کے نجی شعبے کے لیے امدادی پروگراموں میں توسیع کا حکم
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 23 ذوالحجہ 1441هـ - 13 اگست 2020م
آخری اشاعت: جمعرات 11 ذیعقدہ 1441هـ - 2 جولائی 2020م KSA 16:07 - GMT 13:07
کرونا وائرس : شاہ سلمان کا سعودی عرب کے نجی شعبے کے لیے امدادی پروگراموں میں توسیع کا حکم
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کابینہ کے ورچوئل اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کرونا وائرس کی وَبا کے اقتصادی سرگرمیوں اور نجی شعبے پر مرتب ہونے والے اثرات کو کم کرنے کے لیے حکومت کے مختلف امدادی پروگراموں میں توسیع کا حکم دیا ہے۔

خادم الحرمین الشریفین کے اس فیصلہ کا مقصد سعودی عرب کے شہریوں ، نجی شعبے کے کاروباروں ،سرمایہ کاروں اور سعودی معیشت کی ترقی میں کردار ادا کرنے والے نجی شعبے کے ملازمین کو مالی مدد ومعاونت مہیا کرنا ہے۔

شاہ سلمان نے پہلے سے نافذ العمل جن پروگراموں اور اقدامات میں توسیع کا حکم دیا ہے، ان کے مقاصد حسبِ ذیل ہیں:

1۔ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے نجی شعبے کے کاروباروں میں برسرروزگار سعودی شہریوں کو مالی اعانت مہیا کرنا۔

2۔ نجی شعبے کے کاروباروں کو امداد کے ذریعے ان کی اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کے قابل بنانا۔

3۔ نجی شعبے کے ملازمین کی اُجرتوں کی معطل کو روکنا۔

4۔ درآمدات پرواجب الادا کسٹم فیس کی وصولی میں 30 دن کی تاخیر۔ لیکن اس کی شرط یہ عاید کی گئی ہے کہ درآمد کنندہ کو بنک کی ضمانت دینا ہوگی۔

5۔ دستیاب عہدوں اور خالی اسامیوں پر اہل سعودی شہریوں کی بھرتی کی حوصلہ افزائی ۔

6۔ صارفین کو ہفتے کے سات دن اور 24 گھنٹے خدمات کی دستیابی کو یقینی بنانا۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند