تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2021

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
ولی عہد کی 'جی 20 سمٹ' سے متعلق برازیلی صدر سے ٹیلیفون پر بات چیت
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 13 جمادی الثانی 1442هـ - 27 جنوری 2021م
آخری اشاعت: ہفتہ 5 ربیع الثانی 1442هـ - 21 نومبر 2020م KSA 07:31 - GMT 04:31
ولی عہد کی 'جی 20 سمٹ' سے متعلق برازیلی صدر سے ٹیلیفون پر بات چیت
دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے برازیل کے صدر جائر بولسنارو سے فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں سعودی عرب کی میزبانی میں منعقدہ 'جی 20 سربراہ' کانفرنس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

جمعہ کے روز ہونے والی بات چیت میں دونوں رہ نمائوں نے دونوں دوست ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ آج سے سعودی عرب میں شروع ہونے والی 'جی 20' سربراہ کانفرنس کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو مربوط کرنے پر زور دیا اور دونوں‌ ملکوں کے موقف میں ہم آہنگی پیدا کرنے پر بات چیت کی گئی۔

جمعہ کے روز 'جی 20' کے وزرائے خزانہ نے ہفتہ سے شروع ہونے والے دو روزہ سربراہی اجلاس کی تیاری کے لیے ملاقات کی۔ وزراء اجلاس کے لیے حتمی بیان تیار کرنے پر بھی کام کر رہے ہیں۔

'جی 20' کے وزرائے خزانہ اس سال اپنی میٹنگوں میں ایک ایسا فریم ورک تیار کررہے ہیں تاکہ کرونا کی وبا کے نتیجے میں غریب ممالک کی زیادہ سے سے زیادہ مدد کو یقینی بنایا جاسکے اور ان ملکوں‌ کے عوام کو طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند