یمن کے دارالحکومت صنعاء میں منگل کے روز ایک اسکول کی طالبات باغی حوثی ملیشیا کے سامنے ڈٹ گئیں۔ طالبات نے اجتماعی طور پر "آج کے بعد کوئی حوثی نہیں" کے نعرے لگائے۔ یہ حوثی ملیشیا کی جانب سے طاقت اور اسلحے کے زور پر قبضے میں لیے جانے والے علاقوں میں عوام کی طرف سے باغیوں کا کنٹرول مسترد کیے جانے کی واضح ترین ترین دلیل ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش میں آنے والے ایک وڈیو کلپ میں صنعاء کے شمالی علاقے وادی احمد میں واقع المنار گرلز اسکول کی طالبات اسکول کے احاطے میں حوثی باغیوں کے خلاف ... مزید
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ ایران اپنے مالی اثاثے عوام کی بہبود اور ترقی پر نہیں خرچ کر رہا بلکہ وہ یہ رقم اپنے نظریات پھیلانے پر لُٹا رہا ہے۔منگل کے روز پیرس کے الیزے پیلس میں فرانسیسی صدر امانوئل ماکروں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بن سلمان نے کہا کہ ایران کے توسیع پسندی کے منصوبے پر روک لگائی جانی چاہیے۔سعودی ولی عہد کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا ناگزیر ہے اور "ہم 1938ء میں ہونے والے معاہدے کو دہرانا نہیں چاہتے جو دوسری جنگ ... مزید
فضائی سلامتی کی یورپی تنظیم (یورو کنٹرول) نے فضائی کمپنیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران شام پر فضائی حملوں کے امکان کے سبب مشرق وسطی میں خبردار رہیں۔منگل کے روز جاری بیان میں یورو کنٹرول کا کہنا ہے کہ مذکورہ عرصے کے دوران فضا سے زمین میں مار کرنے والے میزائل یا کروز میزائل اور یا پھر ایک ساتھ دونوں کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ وائرلیس نیوی گیشن سسٹم کے عمل میں وقفے وقفے سے خلل پڑنے کا بھی امکان ہے۔منگل کے روز شام کے سلسلے میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکا اور روس ... مزید
سعودی عرب اور فرانس کے مابین بیس ارب ڈالر مالیت کے 38 معاہدے طے پا گئے ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دونوں حکومتوں کے درمیان طے پائے معاہدوں میں پہلا معاہدہ ثقافتی ترقی، ماحولیات، سیاحت، انسانی اور اقتصادی وسائل اور دوسرا معاہدہ پروجیکٹ ڈویلپمنٹ فنانسنگ کا ہے جس میں دونوں ملک مشترکہ سرمایہ کاری کریں گے۔ کل منگل کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے معاہدوں پر دستخط کے بعد فرانسیسی صدرعمانوئل ماکروں کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ... مزید
متحدہ عرب امارات نے مملکت میں ایک ہوائی جہاز کو صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں روکے جانے، طیارے میں سوار اماراتی فوجیوں کو ہراساں کرنے اور اس میں رکھی رقم ضبط کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اماراتی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ امارات کا ایک ہوائی جہاز 8 اپریل کو موغادیشو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر روک لیا گیا۔ طیارے پر 47 اماراتی سیکیورٹی اہلکار سوار تھے۔ نہ صرف ہوائی جہاز کو روکا گیا بلکہ اس میں صومالی فوج کے لیے لائی گئی رقم بھی قبضے میں لے لی ... مزید
فرانسیسی صدر عمانوایل ماکروں نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے سعودی عرب کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں ایران کی توسیع پسندی کو روک لگانے کی ضرورت سے اتفاق کیا ہے۔انھوں نے جنگ زدہ یمن کے لیے ایک عالمی امدادی کانفرنس بلانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ عمانو ایل ماکروں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تین روزہ دورے کے اختتام پر پیرس میں نیوزکانفرنس میں ایران کی بیلسٹک سرگرمی اور علاقائی توسیع پسندی کو روک لگانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انھوں نے ... مزید
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع شہر دوما میں مبینہ کیمیائی حملے کے ذمے داروں کا احتساب ہونا چاہیے۔ انھوں نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ہم اس حملے کے جواب میں اقدامات کے لیے اپنے اتحادیوں سے تبادلہ خیال کررہے ہیں‘‘۔ عادل الجبیر نے ایران کے ساتھ چھے بڑی طاقتوں کے طے شدہ سمجھوتے کے بارے میں کہا کہ اس میں اسقام موجود ہیں اور ان کا ازالہ کیا جانا چاہیے۔ مزید
وائٹ ہاؤس نے منگل کے روز اچانک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا لاطینی امریکا کا پہلا دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی صدر اسی ہفتے اس دورے پر روانہ ہونے والے تھے۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ شام کے بارے میں امریکی ردعمل اور فیصلے کی نگرانی چاہتے ہیں ۔اس لیے وہ ملک ہی میں قیام کریں گے۔ وائٹ ہاؤس نے یہ بیان ایسے وقت میں جاری کیا ہے جب صدر ٹرمپ جنگ زدہ شام کے خلاف فضائی کارروائی پر غور کررہے ہیں اور اس سے چندے قبل ہی وفاقی ادارہ تحقیقات (ایف بی آئی) ... مزید
ایران کے سرحدی محافظوں کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل قاسم رضاعی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کا قطر کے ساتھ سرحد پر اس وقت بہتر تعاون جاری ہے اور اس میں اضافہ ہورہا ہے۔ انھوں نے قطر کے دورے کے موقع پر ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا کو بتایا ہے کہ اس وقت ایرانی اور قطری بارڈر فورسز کے درمیان تعاون جاری ہے اور وہ اب مل کر بیک وقت بحری گشت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا دوحہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدوں پر تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ... مزید
روس کے ایک نمایاں سفارت کار نے بتایا ہے شام کے وسطی علاقے میں "التیفور" کے عسکری اڈے پر فضائی حملے کے بعد ماسکو میں اسرائیلی سفیر کو وزارت خارجہ کے دفتر طلب کر لیا گیا۔ ماسکو اور شامی حکومت نے اس حملے کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے۔ روسی فوج کے مطابق پیر کے روز اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے اس حملے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے جن میں ایرانی بھی شامل ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے اس کارروائی پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔ مشرق وسطی اور افریقہ کے لیے روسی صدر کے نمائندے میخائیل بوگدانوف نے ... مزید