امریکی نائب وزیر دفاع نے شام کا دورہ کیا ہے: اسرائیل

کیمیائی اور حیاتیاتی جنگ کے ماہر عہدیدار کا دورہ ایک گھنٹہ جاری رہا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کیمیائی اورحیاتیی امور کے ماہر عہد یدار اور نائب امریکی وزیر دفاع انڈر اندروزویبر نے حال ہی میں شام کی شمالی سرحد کے علاقے جبل الشیخ کا دورہ کیا ہے۔ یہ علاقہ شام کی سرحد کا انتہائی حساس اور پیچیدہ علاقہ شمار ہوتا ہے۔ یہ انکشاف لندن سے شائع ہونے والے اخبار’’الحیاۃ‘‘ نے اپنی حالیہ اشاعت میں کیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویبر فوجی ہیلی کاپٹر پر اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ یہاں پہنچے۔ انہیں علاقے کی حالیہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے شمالی قیادت کے عہدیدار سے ایک تفصیلی رپورٹ کی سماعت کی، اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے عہدیدار نے انہیں سرحد پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ ان کو اسدی فوج اور انقلابیوں کے درمیان گرم ہونے والے معرکے کی نمائش کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ملاقات سے متعلق آگاہی رکھنے والے اسرائیلی سیٹلائٹ چینل ون کے ترجمان نے بتایا کہ ویبر کے سامنے جو صورتحال رکھی گئی اس میں شامی سرحد پر اسرائیلی فوج کی نگرانی کی چیک پوسٹوں اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی بات بھی کی گئی۔ یاد رہے کہ ان کا یہ دورہ صرف ایک گھنٹہ جاری رہا، اسرائیل میں امریکی سفیر نے اس دورے پراظہار خیال کرنے سے انکار کردیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں